'Minimum Government, Maximum Governance' and 'Sabka Saath, Sabka Vikas' form the basis of New India: PM Modi
Our Government is keen to fulfil the aspirations of the people: PM Modi
A combination of technology and human sensitivities is ensuring greater 'ease of living': PM Modi

نئی دہلی ،07دسمبر :وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں روزنامہ دینک جاگرن کی 75ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر جاگرن فورم سے خطاب کیا۔

تاج پیلس ہوٹل میں اس موقع پر موجود معزز سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوسرے افراد کے ساتھ خصوصیت کے ساتھ ہاکروں کو مبارکباد پیش کی، جو روز اخبار تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاکر ہر روز بہت سارے گھروں تک اخبار کو پہنچانے میں مدد کرتےہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دینک جاگرن نے بیداری پیدا کرنے اور ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے تجربہ کی بنیاد پر دینک جاگرن نے ملک اور سماج میں تبدیلی لانے سے متعلق تحریک کو مستحکم کیا ہے۔ اس پس منظر میں انہوں نے بیٹی بچاؤ۔بیٹی پڑھاؤ اور سووچھ بھارت ابھیان جیسے پہل کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ڈجیٹل انقلاب سے میڈیا، ملک کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘منیمم گورنمنٹ، میکسی مم گوورننس’’ اور ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’’ نئے بھارت کے لیے بنیاد بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ملک کے ترقیاتی عمل میں حصہ دار ہیں۔

انہوں نے یہ سوال کیا کہ آزادی کی اتنی دہائیوں کے بعد بھی ہمارا ملک اتنا پچھڑا ہوا کیوں ہے؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ ہمارے عوام کے مسائل کیوں حل نہیں ہوسکتے؟ انہوں نے کہا کہ بجلی آج ان مقامات تک پہنچ رہی ہے جہاں 70 سال تک نہیں پہنچی تھی اور وہ ریاستیں جو ریلویز سے جڑی ہوئی نہیں تھیں، انہیں ریلوے کے نقشہ پر لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران دیہی گھروں میں بیت الخلاء کی تعداد 38 فیصد سے بڑھ کر 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دیہی کنکٹی ویٹی بھی 55 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایل پی جی کنکشن، کل گھروں کے 55 فیصد سے بڑھ کر 99 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

بجلی ،دیہی کنبوں کے 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار سال قبل یہ صرف 70 فیصد کنبوں تک پہنچی تھی۔

چار سال قبل تک صرف 50 فیصد افراد کے بینک کھاتے تھے جبکہ اب تقریباً ہر شخص کو بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل ہے۔

2014 میں صرف چار کروڑ افراد نے اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کیا تھا اور آئندہ چار برسوں کے دوران تین کروڑ سے زائد افراد ٹیکس کے دائرے میں آئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری چیزیں ویسی ہی کی ویسی ہیں۔ یہ تبدیلی کیسے آئی ہے؟

انہوں نے کہا کہ غریبوں اور محروم افراد کو ایک بار جب بنیادی سہولیات حاصل ہوجاتی ہیں تو وہ خود غریبی پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران یہ تبدیلی رونما ہوتی ہوئی دیکھی گئی ہے اور اعداد شمار اس کے ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ حکومت عوام کی خواہشات کی تکمیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جس ٹکنالوجی کا استعمال کررہا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ماڈل بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی اور انسانی حساسیت کا امتزاج ‘‘ایز آف لیونگ’’ کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے آبی راہداری اور ہوائی سفر میں ملک نے جو جست لگائی ہے، اس کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلینڈروں کی ری فیلنگ کی مدت میں کمی آئی ہے۔ انکم ٹیکس ریفنڈ اور پاسپورٹ وغیرہ کے لیے انتظار کی مدت میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں تک پہنچ رہی ہے، جنہیں پی ایم آواس یوجنا، اجولا، سوبھاگیہ وغیرہ اسکیموں کے فوائد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آیوشمان بھارت یوجنا کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیموں کے استفادہ کنندگان میں مزدور، کارکنان اور کسان وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو بااختیار بنانے کی تحریک کو مزید آگے تک لے جایا جائے گا۔ دنیا اس ترقی کو دیکھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنانے بین الاقوامی برادری کے سامنے تجویز پیش کی ہے کہ معاشی مجرمین کو کہیں بھی جائے پناہ نہ ملے۔

 

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi