اپوزیشن ’مجبور‘ سرکار چاہتی ہے، لیکن ہندوستان ایک صاف ستھرے طریقے سے ترقی کرنے والی مضبوط سرکار چاہتا ہے: وزیر اعظم مودی # نمو اگین
بی جے پی کے اقتدار نے ثابت کر دیا ہےکہ ملک میں مثبت تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے اور بدعنوانی سے پاک سرکار بھی چلائی جا سکتی ہے: وزیر اعظم مودی # نمو اگین
کانگریس نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف تحریک مواخذہ کی کوشش کی تاکہ ایودھیا معاملے کی سماعت میں تاخیر ہو سکے: وزیر اعظم مودی # نمو اگین

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی کے رام لیلا میدان میں جاری بی جے پی کے قومی کنوینشن میں بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم مودی نے پارٹی اور ملک کو درپیش متعدد مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
 
وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز تنظیم میں پارٹی کاریہ کرتاؤں کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ کیا۔ مزید برآں اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے پارٹی کے معمر سرپرست آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پارٹی کا ہر کاریہ کرتا اٹل جی کے تصورات سے روزانہ حوصلہ افزائی حاصل کرتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر کہا کہ پارٹی کی تنظیم کو مستحکم بنایا جائے اور اس کی رسائی میں توسیع کی جانی چاہئے۔
 
وزیر اعظم نے مرکز میں بی جے پی زیر قیادت اپنی موجودہ حکومت کی مدت کار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار نے ہر ایک کو یہ دکھا دیا ہے کہ بی جے پی ہندوستان کو 21ویں صدی میں نئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سرکار کی ایک اور نمایاں کامیابی یہ رہی کہ مرکز میں اکثریت کے ساتھ برسراقتدار سرکار پر بدعنوانی یا بے قاعدگی کا ایک بھی داغ نہیں ہے ، جبکہ اس کے برعکس کئی دہائیوں تک مرکز میں برسراقتدار رہنے والی کانگریس پارٹی کی سرکار کا دور اقتدار بدعنوانیوں کا دور رہا ہے۔
اپنی بی جے پی سرکار کے تاریخی اور بہاردرانہ فیصلے گنواتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عام زمرے کے معاشی اعتبار سے کمزور طبقات کو 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کا فیصلہ پارٹی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے تئیں عہد بستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سے مزدوروں تک اور جوانوں سے کسانوں تک، ان کی سرکار نے سماج کے ہر طبقے کی فلاح کے لئے بہادرانہ اور مضبوط فیصلے لیے ہیں۔
 
اپنے تفصیلی خطاب کے آخر میں وزیر اعظم مودی نے اپنی پارٹی کے ورکروں سے زور دے کر کہا کہ پارٹی کی تنظیم کو ملک بھر میں بوتھ کی سطح تک مضبوط و مستحکم بنایا جائے۔ اس موقع پر آئندہ لوک سبھا انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بی جے پی کے کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر کہا کہ ملک کی ترقی کو سب سے پہلے مقدم رکھتے ہوئے ہر ایک سامنے اجاگر کیا جائے ۔ کیونکہ اگر لوگ پارٹی کے حامی ہیں تو کوئی بھی اسے لوک سبھا انتخاب میں فاتح بن کر ابھرنے سے روک نہیں سکے گا۔
 
ملک کی طویل المدتی ترقی کے تئیں غفلت برتنے اور اسے نظر انداز کرنے کے لئے کانگریس پر وار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں بینک کا قرض حاصل کرنے کے دو ہی راستے تھے، ان میں سے ایک تھا قرض لینے کا عام طریقہ، جبکہ دوسرا طریقہ تھا کانگریس کا طریقہ۔ 2014 سے قبل اسی طرح کام ہوا کرتا تھا، لیکن ہم نے وہ سب بدل دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage