وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کےجگدل پورمیں ایک عظیم الشان جلسہ عام سےخطاب کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اپنی تقریر میں ملک کے شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری پیدا کرنے کی مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کانگریس پارٹی کو چھتیس گڑھ کی فلاح کو نظرانداز کرکے جھوٹی باتیں پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر جمع پرجوش مجمع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کےلئے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ ہی واحد حصول ہے اور یہ پارٹی ذات اور صنف کی بنیاد پر کبھی کوئی تفریق نہیں کرتی۔چھتیس گڑھ کو ترقی کی دوڑ میں پچھڑا ہونے کے لئے کانگریس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب مدھیہ پردیش میں کانگریس کی سرکار تھی اور چھتیس گڑھ بھی اس کا حصہ تھا، سبھی جانتےہیں کہ اس وقت یہاں کو لوگوں کو کیا کیا برداشت کرنا پڑا۔ کانگریس نے اس خطے کے لوگوں کی امنگوں اور آرزوؤں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.78842500_1541756610_684-7-pm-modi.jpg)
وزیراعظم نے کانگریس کو شہری ماؤ نواز قرار دیتے ہوئے چھتیس گڑ ھ کے عوام سے زور دیکر کہا کہ کانگریس کے لیڈروں کو معقول جواب دیا جانا چاہیے جو ایک طرف تو شہری ماؤنوازوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری طرف چھتیس گڑھ کو ماؤنوازوں سے پاک کرنے کی بات کرتے ہیں۔
کانگریس مرکز میں 10 سال برسر اقتدار رہی لیکن اس نے کبھی چھتیس گڑھ کی ضرورتوں پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے اس خطے کی ترقی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ غریبو، دلتوں، قبائلی برادریوں اور حاشئے پر پڑےکمزور طبقات کو اپنا ووٹ بینک سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ یہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی ہی تھے جنہوں نے ان کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچا اور قبائلی امور کی وزارت قائم کی۔
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.12254600_1541756636_684-8-pm-modi.jpg)
بانس کو گھانس کے زمرے میں شمار کرنے والی برادریوں کی فلاح کےلئے اور ان کی ثقافت و روایات کے وسیع تر فروغ کے لئے وزیراعظم نے بتایا کچھ کانگریس لیڈروں نے شمال مشرقی خطے میں قبائلی برادریوں کے تہوار میں روایتی پگڑی پہننے پر کس طرح ان کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی یہ توہین ناقابل قبول ہے۔
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.72128900_1541756655_684-1-pm-modi.jpg)
وزیراعظم نے چھتیس گڑھ میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکز ،ریاست چھتیس گڑھ کی فلاح کے لئے ہمیشہ عہد بستہ رہے گا۔ میں نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ چھتیس گڑھ کو ترقی کا ایک ڈبل انجن دستیاب کرایا جائے گا اور اب یہ وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔ ریاست میں رمن سنگھ جی کی قیادت میں اور ترقی سے مشروط بی جے پی قیادت والی مرکزی سرکار نے چھتیس گڑھ کی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.01055700_1541756678_684-3-pm-modi.jpg)
وزیراعظم نے حال ہی میں دوردرشن کے نیوز کیمرہ مین آنجہانی اچوتا نند ساہو اور سلامتی دستوں کے دو جوانوں کو ماؤں نوازوں کے ذریعہ ہلاک کئے جانے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر شدید نکتی چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے قتل و غارت گری برپا کرنے والے ماؤ نوازوں کو ’کرانتی کاری‘ یا انقلابی قرار دیا ہے۔
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.73687200_1541756700_684-4-pm-modi.jpg)
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.92691000_1541756768_684-6-pm-modi.jpg)
![](https://cdn.narendramodi.in/cmsuploads/0.28307000_1541756909_684.jpg)
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ جی اور پارٹی کے دیگر کاریہ کرتا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
We are sparing no efforts to strengthen the region of Bastar. We are making efforts to enhance quality of life of people here: PM @narendramodi #ModiSangCG https://t.co/Ia28UJKE9h
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
For us, the mantra is 'Sabka Saath, Sabka Vikas'. We do not discriminate anyone on the grounds of gender and caste: PM @narendramodi #ModiSangCG
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
When Madhya Pradesh was ruled by Congress and Chhattisgarh was a part of it, everyone knows what the people here had to suffer. Congress never thought about the aspirations of people of the region: PM @narendramodi #ModiSangCG https://t.co/Ia28UJKE9h
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
I urge the people of Bastar to teach a fitting lesson to the Congress leaders, who on one hand try to shield the urban maoists, and in Chhattisgarh speak about freeing the state from maoists: PM @narendramodi #ModiSangCG
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
For 10 years, Congress was at Contre, but they did not pay attention towards the needs of Chhattisgarh. They never thought of the region's progress: PM @narendramodi #ModiSangCG https://t.co/Ia28UJKE9h
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
Congress always considers the poor, dalits, tribals and the marginalised as their vote-bank.
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018
It was Atal Bihari Vajpayee Ji who thought about their welfare and created a tribal affairs ministry: PM @narendramodi #ModiSangCG https://t.co/Ia28UJKE9h
A cameraman from DD news and jawans of our security forces were killed by maoists in Chhattisgarh. But shamefully the Congress called them 'Krantikari': PM @narendramodi #ModiSangCG https://t.co/Ia28UJKE9h
— narendramodi_in (@narendramodi_in) November 9, 2018