وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے 66 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیرتعلیم  جناب رمیش پوکھریال نشنک اور مرکزی وزیرمملکت برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف والدین اور آئی آئی ٹی کے مدرسین کے لئے اہم ہے بلکہ نئے ہندوستان کے لئے بھی یہ دن اہم ہے کیونکہ طلبا پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے امتحان پاس کرکے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ  اسٹارٹ اپ شروع کرنے اور ایسے اختراعی قدم اٹھانے  کی سمت میں سرگرم ہوں جو اس ملک کے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کردے۔ انہوں نے کہا کہ آج انہیں جن ڈگریوں سے سرفراز کیا گیا ہے وہ لاکھوں لوگوں کی ان امنگوں کی ترجمانی کرتی ہیں جن کی انہیں تکمیل کرنی ہے 

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے کل کے لئے جدت طرازی سے کام لینے کی خاطر وقت کی ضرورت یہ ہے کہ مستقبل کی ضرورتوں کو نظر میں رکھ کر کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انجینئر چیزوں کو زیادہ مفصل طریقہ سے دیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت کا حامل ہوتا ہے اور یہ تفہیم نئے انکشافات اور مستقبل کے لئے نئی شروعات کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ مسائل کےایسے حل تلاش کریں جو لاکھوں زندگیاں بہتر بناسکے  اور ملک کے وسائل کو تحفظ فراہم کرسکے۔

جناب نریندر مودی نے طلبا سے کہا کہ وہ اپنے شبہات پر قابو پانے اور مستقبل کی رکاوٹوں کو پار کرنے کے لئے تین منتروں سے کام لیں  اور یہ تین منتر یہ ہیں : خودآگاہی، خود اعتمادی اور بے لوثی ۔ انہوں نے طالب علموں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں اور آگے بڑھیں۔ آگے بڑھیں  مکمل اعتماد کے ساتھ ، آگے بڑھیں بے لوث ہو کر ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سائنس اور تکنالوجی کے شعبے میں عجلت کی کوئی گنجائش نہیں ۔آپ اس اختراعی عمل میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکتے  جس پر آپ کام کررہے ہیں۔ لیکن آپ کی وہ ناکامی بھی کامیابی میں شمار کی جائے گی کیونکہ آپ اس سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں آئی آئی ٹی کی ضرورتوں کو اگلی سطح پر لے جانا ہے۔ یعنی ٹکنالوجی کے ہندوستانی اداروں کی سطح سے دیسی ٹکنالوجیوں کے اداروں کی سطح پر  تاکہ نئے ہندوستان کے بدلتے ہوئے مطالبات اور امنگوں کی تکمیل کی جاسکے۔

 

جناب مودی نے کہا کہ حالات کے ایک ایسے موڑ پر جب دنیا آب وہوا میں تبدیلی سے پیدا ہونے والی آزمائشوں کا سامنا کررہی ہے ، ہندوستان انٹرنیشنل سولر آلائنس (آئی ایس اے) کے تصور کے ساتھ سامنے آیا  اور اسے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان ان ملکوں کی صف میں شامل ہے جہاں شمشی توانائی کی لاگت فی یونٹ انتہائی کم ہے لیکن شمشی توانائی کو ہر گھر تک پہنچانے میں اب بھی کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ایسی تکنالوجی کی ضرورت ہے جس سے ماحولیات کو کم سے کم نقصان پہنچے اور وہ تکنالوجی پائیدار اور استعمال کرنے والے کے لئے سہل ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ تباہیوں سے نمٹنا ایک ایسا موضوع ہے جس کے تعلق سے دنیا کی نگاہیں ہندوستان پر ٹکی ہوئی ہیں۔ بڑی تباہیوں میں زندگیوں  کے ساتھ بنیادی ساختیات بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اسی ادراک کے ساتھ کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں تباہیوں کو جھیلنے کے متحمل بنیادی ڈھانچہ کے لئے ایک گروپ قائم کرنے کی پہل کی تھی ۔ وزیراعظم نے انڈسٹری 4.0 کے لئے  نمایاں  جدت طرازی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے صنعتی سطح پر مصنوعی ذہانت ، بہت سی چیزوں کو مربوط کرنے اور جدید تعمیراتی تکنالوجی کے تعلق سے علمی تحقیق میں انقلاب برپا کرنے کی آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی کوششوں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے سافٹ ویئر سلیوشن کورونا  کا مقابلہ کرنے میں بھی سودمند ہیں۔ انہوں نے اس ادارے پر زور دیا کہ وہ صحت سے متعلق تکنالوجی میں مستقبل کے سلیوشن پر تیزی سے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ ریکھ کے ذاتی  استعمال کے آلات کی ایک بڑی منڈی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تندروستی سے تعلق رکھنے والے سازوسامان کا بازار بھی وسعت پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تکنالوجی سامنے لائی جائے کہ ہندوستان میں صحت کی دیکھ ریکھ کے ذاتی آلات مناسب قیمت پرفراہم کی جاسکیں اور وہ بالکل صحیح معلومات فراہم کرتے ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے بعد ہندوستان سائنس ، تکنالوجی ، تحقیق اور جدت طرازی کے شعبوں میں عالمی سطح پر ایک بڑا ملک بن کر ابھراہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی سے تحریک پاکر سائنس اور تحقیق کے بجٹ میں ایک بڑا اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی چند روز پہلے حکومت نے  میپ اور جغرافیائی اعدادوشمار کو اپنے کنٹرول سے آزاد کردیا۔  یہ  فیصلہ  ٹکنالوجیائی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو زبردست تقویت پہنچائے گا۔ اس سے خود انحصار ہندوستان کی مہم میں شدت آئے گی اور نئے صنعت کاروں اور جدت طرازوں کو نئی آزادی ملے گی۔

وزیراعظم  نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے متعلق آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ملک کی مستقبل کی جدت طرازی  کے لئے ادارے کی تعریف کی کہ وہ جس طرح علم اور سائنس کی جستجو سے کام لے رہا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ  مستقبل کی جدت طرازی  کی طاقت کے طور پر جس طرح سے علم اور سائنس کی تلاش  میں سرگرداں ہے اس کی انہوں نے تعریف کی ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی 75 ویں سال آزادی کی مناسبت سے انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کی جانے والی 75 بڑی ایجادات مرتب کریں اور انہیں ملک و دنیا تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ان امنگوں سے ملک کو ایک نیا فروغ ملے گا اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage