وزیر اعظم نے آر ای – انویسٹ 2020 کا افتتاح کیا

Published By : Admin | November 26, 2020 | 17:26 IST
Plans of Megawatts to Gigawatts are Becoming Reality: PM
India’s Installed Renewable Energy Capacity Increased by Two and Half Times in Last six Years: PM
India has Demonstrated that Sound Environmental Policies Can also be Sound Economics: PM

نئی لّی ، 26 نومبر  / وزیر اعظم نریندر مودی نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  قابلِ تجدید توانائی   کی تیسری عالمی سرمایہ کاری میٹنگ اور نمائش ( آر ای – انویسٹ 2020 ) کا افتتاح کیا ۔  اس کانفرنس کا انعقاد  نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے  کیا گیا ہے ۔ آر ای – 2020 انویسٹ  کا موضوع ہے ، ‘‘ پائیدار توانائی میں تبدیلی کے لئے اختراعات ’’ ۔

          وزیر اعظم نے ، اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ قابلِ تجدید توانائی کےسیکٹر میں بہت  کم وقت میں  پیداوار کی صلاحیت میگا واٹ سے گیگا واٹ پہنچ گئی ہے اور ‘‘ ایک سورج  ، ایک دنیا  ، ایک گرڈ  ’’ ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے ، جس پر  اس سے پہلے کے ایڈیشنس میں تبادلۂ خیال کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 6 برسوں میں بھارت  ایک غیر معمولی  سفر پر گامزن ہے ۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ بھارت کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت اور نیٹ ورک  میں  اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے توسیع کی جا رہی ہے کہ بھارت  کے ہر شہری کو  بجلی  تک رسائی حاصل ہو تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے ۔  انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  آج  بھارت کی  قابلِ تجدید  توانائی سے  بجلی کی صلاحیت  دنیا میں چوتھی سب سے بڑی صلاحیت ہے اور یہ  تمام  بڑے ملکوں  کے درمیان تیزی سے   بڑھ رہی ہے ۔ بھارت میں  سر دست قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت  136 گیگا واٹ ہے ، جو ہماری  کل صلاحیت کا تقریباً  36 فی صد ہے ۔

          وزیر اعظم نے  اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  2017 ء سے  بھارت کی  قابلِ تجدید توانائی  کی سالانہ صلاحیت میں اضافہ   کوئلے  پر مبنی  حرارتی بجلی  سے زیادہ ہو رہا ہے ۔  انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے 6 برسوں میں  بھارت کی قابلِ تجدید توانائی  کی تنصیبی صلاحیت  میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا  ہے ۔  انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی میں  پہلے  سرمایہ کاری  نے    ، جب  کہ یہ اتنی سستی نہیں تھی  ، اُس پیمانے کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے ، جس سے لاگت  کو کم  کیا جا سکا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم  دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ٹھوس ماحولیاتی پالیسیاں  ، ٹھوس معیشت  کے لئے بھی مفید  ہو سکتی ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ  توانائی    کی کار کردگی   صرف ایک وزارت یا محکمے تک محدود نہ رہے ، بلکہ  اِسے پوری حکومت کے لئے ہدف بنایا گیا ہے ۔ ہماری تمام پالیسیوں میں   توانائی   کی صلاحیت کے حصول کو   زیرِ غور رکھا گیا ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ کار کردگی سے مربوط مراعات  ( پی ایل آئی ) کی الیکٹرانک  کی مینو فیکچرنگ  میں اسکیم کی کامیابی  کے بعد ہم نے  اعلیٰ صلاحیت والے  سولر ماڈیولس کو ،  اِسی طرح کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ‘‘ کاروبار میں آسانی ’’ کو یقینی بنانا  ہماری اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے  پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل  قائم کئے گئے ہیں ۔  انہوں نے اعلان کیا کہ  اگلی دہائی  کےلئے   وسیع  قابلِ تجدید توانائی  کے منصوبے ہیں ، جن سے امید ہے کہ 20 ارب ڈالر سالانہ کے قریب  کاروباری امکانات  پیدا ہوں گے ۔  انہوں نے  سرمایہ کاروں ، ڈیولپرس  اور کاروباریوں کو  بھارت کے  قابلِ تجدید  توانائی  کے سفر میں  شامل ہونے  کی دعوت دی ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report

Media Coverage

Income inequality declining with support from Govt initiatives: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”