نئی دہلی،  31 /جنوری   2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوامی وویکانند کے ذریعے شروع کی گئی رام کرشن روایات کے ماہانہ رسالہ ’پربدھ بھارت‘ کی 125ویں سال گرہ تقریبات سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوامی وویکانند نے ہماری قوم کے جذبے کو ظاہر کرنے کے لئے رسالہ کا نام پربدھ بھارت رکھا۔ سوامی جی ایک سیاسی یا علاقائی اکائی سے الگ ایک ’بیدار بھارت‘ کی تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’سوامی وویکانند نے بھارت کو ایک ثقافتی شعور کی شکل میں دیکھا، جو صدیوں سے زندہ ہے اور سانسیں لے رہا ہے۔‘‘

میسور کے مہاراجا اور سوامی رام کرشنانند کو لکھے گئے سوامی وویکانند کے خطوط کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے غریبوں کو بااختیار بنانے کے سوامی کے نقطہ نظر کے دو واضح خیالات کا ذکر کیا۔ سب سے پہلے وہ تفویض اختیارات کے عمل کو غریبوں تک لے جانا چاہتے تھے، اگر غریب خود آسانی سے بااختیار نہیں ہوسکتے۔ دوسرا انھوں نے بھارت کے غریبوں کے بارے میں کہا ’’انھیں خیالات دیے جائیں، ان کی آنکھیں کھولی جائیں، ان چیزوں کے بارے میں جو کہ دنیا میں اور ان کے اردگرد چل رہی ہیں اور تب وہ اپنی نجات کے لئے کام کریں گے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ اسی نقطہ نظر کے ساتھ بھارت آج آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر غریب بینکوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تو بینکوں کو غریبوں تک پہنچنا چاہئے۔ یہی وہ کام ہے جسے جن دھن یوجنا  نے کیا ہے۔ اگر غریب بیمہ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تو بیمہ کو ان تک پہنچنا چاہئے۔ یہی وہ کام ہے جسے جن سرکشا اسکیم نے کیا ہے۔ اگر غریب صحت دیکھ بھال سہولتوں تک نہیں پہنچ سکتے تو ہمیں صحت دیکھ بھال کی سہولتوں کو غریبوں تک لے جانا ہے۔ یہی وہ کام ہے جسے آیوشمان بھارت اسکیم نے کیا ہے۔ سڑکیں، تعلیم، بجلی اور انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو ملک کے ہر گوشے بالخصوص غریبوں تک لے جایا جارہا ہے۔ اس سے غریبوں کے اندر امنگیں بیدار ہورہی ہیں اور یہی وہ امنگیں ہیں جو ملک کی ترقی کی راہ ہموار کررہی ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران بھارت کا سرگرم رخ سوامی جی کے بحران میں خود کو لاچار محسوس نہیں کرنے کے نقطہ نظر کی مثال ہے۔ اسی طرح آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے کے بارے میں شکایت کرنے کی بجائے بھارت نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی شکل میں ایک حل پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’یہ سوامی وویکانند کے تصور کا پربدھ بھارت ہے۔ یہ ایک ایسا بھارت ہے جو دنیا کے مسائل کے لئے حل پیش کررہا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے خوشی ظاہر کی کہ سوامی وویکانند کے بھارت کے لئے بڑے خوابوں اور نوجوانوں پر ان کا اعتماد، ملک کے صنعت کاروں، کھلاڑیوں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، پیشہ وروں، سائنس دانوں، اختراع کاروں اور کئی دیگر لوگوں میں نظر آتا ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو عملی ویدانت پر سوامی جی کے خطابات میں دی گئی صلاح پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے لئے کہا، جہاں وہ ناکامیوں پر قابو پانے اور انھیں سیکھنے کے عمل کے ایک جزو کے طور پر دیکھنے کی بات کرتے ہیں۔ دوسری بات جو لوگوں میں ہونی چاہئے، وہ ہے بے خوف ہونا اور خود اعتمادی سے لبریز ہونا۔ جناب مودی نے نوجوانوں کو سوامی  وویکانند کی پیروی کرنے کے لئے بھی کہا، جنھوں نے دنیا کے لئے گراں قدر تخلیق کرکے لافانیت حاصل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوامی وویکانند نے روحانی اور اقتصادی ترقی کو الگ الگ نہیں دیکھا۔ سب سے اہم بات وہ اس نقطہ نظر کے خلاف تھے جہاں لوگ غریبی کو رومانیت کا جامہ پہناتے ہیں۔ سوامی جی کو روحانی اعتبار سے عظیم،اعلیٰ روح قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انھوں نے غریبوں کی اقتصادی ترقی کے خیال سے کبھی کنارہ کشی نہیں کی۔

جناب مودی نے نتیجے کے طور پر کہا کہ سوامی جی کے خیالات کی اشاعت کرتے ہوئے پربدھ بھارت نے 125 برسوں تک کام کیا ہے۔ ان کے نقطہ نظر کے مطابق نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور قوم کو بیدار  کرنے کا کام ہوا ہے۔ سوامی وویکانند کے خیالات کو لافانی بنانے کی سمت میں اس نے اہم تعاون دیا ہے۔

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.