وزیراعظم  جناب نریندرمودی نے  جی -20  سربراہ اجلاس سے الگ 31 اکتوبر 2021  کو اسپین کے وزیراعظم جناب  پیڈروسانچیز  سے ملاقات کی ۔

 دونوں لیڈروں نے   بڑھتی ہوئی  دوفریقی تجارت  اور  سرمایہ کارانہ  روابط  کا خیرمقدم کیا ، جن میں  ائیر بس  اسپین  سے  56 سی -295  ہوائی جہاز  خریدنے کا  معاہدہ  بھی شامل ہے۔ ان میں سے 40  جہاز  ٹاٹا ایڈوانسڈ   سسٹم  کے  اشتراک سے  بھارت میں  تیار کئے جائیں گے۔ دونوں  رہنماؤں  نے  ای- موبلٹی  ،  صاف ستھری تکنیک  ،  جدید  سازوسامان  اور گہرے سمندر میں  تلاش وجستجو   جیسے نئے شعبوںمیں   دوفریقی  تعاون میں  اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم  مودی نے  اسپین کو دعوت دی کہ وہ  گرین ہائیڈروجن   ،  بنیادی ڈھانچہ اور  دفاعی  مینوفیکچرنگ   جیسے  متعدد شعبوںمیں  سرمایہ کاری کرے  اور بھارت کے قومی بنیادی  ڈھانچہ جاتی  پائپ لائن   ،   ایسیٹ  مونٹائزیشن  پلان اور گتی شکتی  پلان کا فائدہ اٹھائے ۔

دونوں  لیڈروں نے  ہند-  یوروپی یونین تعلقات ،  آب وہوا کی تبدیلی کے معاملے میں باہمی تعاون  اور مجوزہ  کوپ - 26  کی ترجیحات پر  تبادلہ خیال کیا۔ انہوں  نے افغانستان اور ہند-  بحرالکاہل سمیت  باہمی مفادات کے  عالمی امور پر بھی  خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم  مودی نے  اس  امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سال انہیں  بھارت میں  وزیر اعظم سانچیز  کا خیرمقدم کرنے کا موقع ملے گا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage