وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جی -20 سربراہ اجلاس سے الگ 31 اکتوبر 2021 کو اسپین کے وزیراعظم جناب پیڈروسانچیز سے ملاقات کی ۔
دونوں لیڈروں نے بڑھتی ہوئی دوفریقی تجارت اور سرمایہ کارانہ روابط کا خیرمقدم کیا ، جن میں ائیر بس اسپین سے 56 سی -295 ہوائی جہاز خریدنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ ان میں سے 40 جہاز ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم کے اشتراک سے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ای- موبلٹی ، صاف ستھری تکنیک ، جدید سازوسامان اور گہرے سمندر میں تلاش وجستجو جیسے نئے شعبوںمیں دوفریقی تعاون میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم مودی نے اسپین کو دعوت دی کہ وہ گرین ہائیڈروجن ، بنیادی ڈھانچہ اور دفاعی مینوفیکچرنگ جیسے متعدد شعبوںمیں سرمایہ کاری کرے اور بھارت کے قومی بنیادی ڈھانچہ جاتی پائپ لائن ، ایسیٹ مونٹائزیشن پلان اور گتی شکتی پلان کا فائدہ اٹھائے ۔
دونوں لیڈروں نے ہند- یوروپی یونین تعلقات ، آب وہوا کی تبدیلی کے معاملے میں باہمی تعاون اور مجوزہ کوپ - 26 کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افغانستان اور ہند- بحرالکاہل سمیت باہمی مفادات کے عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
وزیراعظم مودی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ سال انہیں بھارت میں وزیر اعظم سانچیز کا خیرمقدم کرنے کا موقع ملے گا۔
In Rome, PM @narendramodi met the Prime Minister of Spain, Mr. @sanchezcastejon.
— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2021
Both leaders had fruitful talks on ways to deepen ties between India and Spain. The two nations are cooperating extensively in areas such as trade, energy, innovation and more. pic.twitter.com/jAM9U4louP