نئی دلّی ، 18 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 فروری ، 2019 کو جھار کھنڈ میں رانچی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آیوشمان بھارت یوجنا کے منتخب استفادہ کنندگان سے ملاقات کی ۔ جھار کھنڈ کی گورنر محترمہ دروپدی مورمو اور جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب رگھو ویر داس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
اس سے قبل جھار کھنڈ کے ہزاری باغ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جھار کھنڈ کی سر زمین آیوشمان بھارت یوجنا کی گواہ ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں عوام کے ساتھ ساتھ جھار کھنڈ کے ہزاروں لوگوں نے اس اسکیم سے استفادہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے 23 ستمبر ، 2018 کو رانچی سے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ۔ آیوشمان بھارت کا آغاز کیا تھا اور اسے غریبوں کی خدمت کے لئے گیم چینجر پہل قدمی قرار دیا تھا ۔
پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم ۔ جے اے وائی ) کا مقصد غریبو ں اور اسپتالوں میں مصیبت کی مار جھیل رہے لوگوں کو معیاری صحت خدمات فراہم کر کے ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے ۔یہ اسکیم فی کنبہ پانچ لاکھ روپئے سالانہ تک صحت خدمات کو یقینی بناکر زائد از پچاس کروڑ لوگوں کو مستفید کرتی ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ ایشورنس اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کی اندازہ یوروپی برادی کی آبادی کے مساوی یا پھر امریکہ ، کناڈا اور میکسیکو کی مشترکہ آبادی کے مساوی تصور کیا جاتا ہے ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Pradhan Mantri Mudra Yojana: Beyond the decadal journey to empower India

Media Coverage

Pradhan Mantri Mudra Yojana: Beyond the decadal journey to empower India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Olympic medalist and noted athlete, Karnam Malleswari meets Prime Minister
April 15, 2025

Olympic medalist and noted athlete, Karnam Malleswari met the Prime Minister Shri Narendra Modi in Yamunanagar yesterday. He commended her effort to mentor young athletes.

Shri Modi wrote in a post on X:

“Met Olympic medalist and noted athlete, Karnam Malleswari in Yamunanagar yesterday. India is proud of her success as a sportswoman. Equally commendable is her effort to mentor young athletes.”