وزیر اعظم مودی کی نیشنل ٹیچرس ایوارڈس کےایوارڈ یافتگان سے گفت و شنید
وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان سے گفت و شنید کی اور انہیں طلبا خصوصاً دیہی پس منظر کے حامل طلبا میں مضمر قوت کو نمایاں کرنے کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔
وزیر اعظم مودی نے تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی اور اسے اپنی ’’زندگی کا اصول ‘‘ بنانے کے لئے اساتذہ کی ستائش کی۔
وزیر اعظم مودی نے اسکولوں اور اس کے گردو نواح کو تکنالوجی کے لحاظ سے تبدیل کرنے کے لئے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔

نئی دہلی،4 ؍ستمبر؍ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قومی ٹیچرس ایوارڈ یافتگان 2017 سے ،لوک کلیان مارگ پر یوم اساتذہ کے موقع پر گفت و شنید کی ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے ملک میں تعلیم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کے لئے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی اور اسے اپنی زندگی کا رہنما اصول بنانے کے لئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ ایک استاد یا ٹیچر پوری زندگی ، استاد یا ٹیچر ہی رہتا ہے۔

گفت و شنید کے دوران وزیراعظم نے ایوارڈ یافتگان سے کہا کہ وہ سماج کو اسکول ترقیات کا ایک مربوط حصہ بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کے اندر مضمر قوتوں کو باہر لانے ، خصوصاً نادار اور دیہی پسماندہ طبقے کے طلبہ کی مضمر قوتوں کو نمایاں کرنے کے لئے کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدرس کو اساتذہ اور طلبہ کے مابین ٹوٹے ہوئے رابطے کو ازسرنو بحال کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے تاکہ اساتذہ کو طلبہ اپنی پوری زندگی میں یاد رکھیں۔ انہوں نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسکولوں اور اس کے گردو نواح کو ڈیجیٹل شکل دینے کےلئے کام کریں۔

وزیراعظم کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے ایوارڈ یافتگان نے اپنے اسکولوں کو تدریس اور عمدگی کے مرکز کی شکل میں لانے کے لئے اپنی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کا ذکر کیا۔ اساتذہ نے ڈیجیٹل انڈیا جیسی اسکیموں کے سلسلے میں نامزدگی کے عمل کو آن لائن کرنے کے لئے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، جو ملک بھر میں اسکولی تعلیم میں معیاری تبدیلی کا باعث ثابت ہو رہی ہے۔

اس سال انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے قومی ایوارڈس کے لئے اساتذہ کے انتخاب کے لئے رہنما خطو ط پر نظر ثانی کی ہے۔ نئی اسکیم کے تحت بڑے قومی ایوارڈس میں حال ہی میں جدت لائی گئی ہے اور ازخودنامزدگی کا طریقہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم شفاف ، منصفانہ ہے اور عمدگی اور کارکردگی کے مظاہرے کےلئے ایوارڈ فراہم کرتی ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."