وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘‘اقتصادی پالیسی- مستقبل کا منصوبہ’’ کے موضوع پر نیتی آیوگ کے ذریعہ منعقدہ 40 سے زائد ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست میں شرکت کی۔
نشست کے دوران شرکاء نے پانچ امتیازی گروپوں میں مائیکرو اکنامی اور روزگار، زراعت اور آبی وسائل ، برآمدات، تعلیم اور صحت کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مختلف شرکاء کا معیشت کے مختلف پہلوؤں پر ان کے مشوروں اور رایوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔
اس نشست میں مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے بھی شرکت کی۔ نشست میں نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب راجیو کمار نیز مرکزی حکومت اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔