The perfect answer to undemocratic behaviour of the Congress is to strengthen democracy: PM Modi
Inform, Increase and Improve: PM Modi's 3-point mantra for the BJP Karyakartas
BJP karyakartas stand out among all parties as most pleasant, informed and hard-working: PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پوڈوچیری، ویلور، کانچی پورم، ویلوپورم اور جنوبی چنئی کے بی جے پی کارکنان سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی گفتگو کا آغاز بی جے پی کے تئیں پارٹی کاریہ کرتاؤں کی توانائی، جوش و جذبہ اور عہدبندگی کی ستائش کرتے ہوئے کیا۔

2014 میں تعلیم کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کے تعلق سے کاریہ کرتاؤں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالا کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہماری توجہ محض منصوبے وضع کرنے میں ہی نہیں بلکہ نتائج پر بھی مرکوز ہے۔ ہمنے قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کا فریم ورک تیار کیا جو اداروں کی درجہ بندی طے کیے گئے ہدف کی بنیاد پر کرتا ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اداروں کو مزید بہتر اور مسابقتی بنائیں۔ ‘

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کی اصلاحات صحتی شعبہ میں بھی کی جار ہی ہیں، اور اس کے لئے عنقریب ملک کی مختلف ریاستوں میں متعدد ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) ہسپتال کھولے جائیں گے۔

بعد ازاں، جب ان سے کانگریس پارٹی کے ذریعہ سیاسی فوائد کے لئے قومی اداروں بدنام کرنے کی کوشش اور ان کے ذریعہ اس طرح کی چالبازیوں سے نمٹنے کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر اعظم نے جواب دیا، ’’کانگریس کے اس غیر جمہوری رویے کا موزوں جواب جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے۔ ہمارے ملک کے عوام ہی ہماری جمہوریت کی حفاظت کرنے والی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ آخری مرتبہ جب کانگریس نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، تب عوام نے ہی انہیں ایسا کرنے سے روکا تھا۔ بی جے پی کاریہ کرتاؤں کو عوام تک پہنچنا چاہئے اور انہیں بتانا چاہیئے کہ کانگریس کا ڈی این اے ابھی بھی ویسا ہی ہے۔‘‘  وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کاریہ کرتاؤں کو تین نکاتی اصولوں کے بارے میں بتایا؛ جو ہیں، انفارم (Inform)یعنی اطلاع دینا، انکریز (Increase)یعنی بڑھانا اور امپروو (Improve)یعنی بہتری لانا، جس کے ذریعہ وزیر اعظم نے کاریہ کرتاؤں سے زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچنا اور انہیں مرکزی حکومت کی حصولیابیوں سے آگاہ کرنا ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi