دوسری پارٹیوں کی طرح ہم بانٹوں اور راج کرو کے لئے یا ووٹ بینک بنانے کے لئے سیاست میں نہیں ہیں: وزیر اعظم
بی جے پی کاریہ کرتا کبھی اپنے مفاد کے بارے میں نہیں سوچتا ۔ بی جے پی کاریہ کرتا ہمیشہ ملک و قوم کا مفاد پیش نظر رکھتا ہے: وزیراعظم مودی
پہلی مرتبہ ووٹ دینے والا ووٹر ترقی، بہتر کارکردگی اور خدمات کی بروقت فراہمی چاہتا ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تامل ناڈو کے مائلادوتھورائی، پیرم بلور، سیو گنگا، تھینی اور ورودھ نگر کے پارلیمانی حلقوں کے بوتھ کی سطح کے پارٹی کاریہ کرتاؤں سے گفتگو کی۔

وزیر اعظم کی گفتگو کا آغاز بی جے پی اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے درمیان فرق سے ہوا کہ یہ واحد پارٹی ہے جو تقسیم کرو اور راج کرو ، اور ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر ممکنہ طریقے سے ملک و قوم کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ترقیاتی ایجنڈا اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا تصور ہے، جبکہ دوسری طرف موقع پرست اتحاد اور کنبہ نواز پارٹیاں ہیں۔ یہ لوگ اپنی سلطنتیں قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہم تمام لوگوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

مستقبل میں پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں کے بارے میں پارٹی کے ایک کاریہ کرتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج اگر میں وثوق کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہم آئندہ انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، تو یہ بات مودی یا کسی دوسرے لیڈر کی وجہ سے نہیں بلکہ پارٹی کو اس بلندی تک پہنچانے والے بی جے پی کے وہ کاریہ کرتا ہیں جو پارٹی کے پرچم کو بلندیوں پر پھیراتے ہوئے زمین پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی اور رابطہ کاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کاریہ کرتاؤں سے زور دے کر کہا کہ وہ مسلسل کام کرتے رہیں اور مختلف مسائل اور امور پر ان کے نظریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سماج کے مختلف طبقوں تک وسیع تر رسائی حاصل کریں اور پارٹی کی تنظیم میں وسیع تر گہرائی  پیدا کریں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہندوستان کے ایم ایس ایم ای شعبے کے امکانات کو مستحکم بنائے جانے کے اپنی ٹھوس عہدبستگی پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہندوستان کی نمو اور چھوٹی صنعتوں کے کردار اور خدمات کی بات ہوتی ہے تو چھوٹی صنعتیں خواہ چھوٹی ہی ہوں لیکن ان کے اثرات، ملازمتوں کے مواقع اور لوگوں کی غریبی ختم کرنے کے تعلق سے وسیع تر ہوتے ہیں۔ اس لئے چھوٹی صنعت کو چھوٹی صنعت نہیں بلکہ بڑی صنعت سمجھا جانا چاہئے۔ اس اہم شعبے کے لئے اپنی سرکار کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان لاتعداد اقدامات اور کاروائیوں کا تذکرہ کیا جو اس شعبے کی اہلیت اور امکانات میں مزید وسعت پیدا کرنے کی غرض سے کیے گئے ہیں۔ ضمانت سے مبرا 15 کروڑ تک کے مدرا قرض سے ایم ایس ایم ای کے لئے 59 منٹ میں قرض کی منظوری تک اور ایم ایس ایم ای کے لئے 20 لاکھ روپئے کی مالیت سے بڑھا کر 40 لاکھ روپئے تک جی ایس ٹی کی ادائیگی کی ادائیگی ختم کیے جانے تک کی تمام کامیابیاں ان کی اپنی سرکار کی مرہون منت رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے محض 20 لاکھ روپئے تک کے ایم ایس ایم ای کاروبار پر ہی جی ایس ٹی ادائیگی ختم کردی گئی تھی، لیکن اب 40 لاکھ روپئے تک ایم ایس ایم ای کاروبار پر بھی جی ایس ٹی کے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی۔ یہی وہ اقدامات ہیں جن کی بدولت ہندوستان کا ایم ایس ایم ای شعبہ ہندوستان کی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

تامل ناڈو کے پارٹی ورکروں کے ساتھ اپنی تفصیلی گفتگو کو سمیٹتے ہوئے وزیر اعظم نے پارٹی ورکروں کو یہ کہتے ہوئے کچھ مشورے دیے کہ ہم کوئی ادارے پر مبنی پارٹی نہیں بلکہ ہماری پارٹی ہمارے کیڈر کی بنیاد پر کھڑی ہوئی پارٹی ہے۔ پہلی بار ووٹ دینے والوں کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، ان کے ساتھ اپنی رابطہ کاری میں گہرائی پیدا کریں۔ اس کے لئے ہمیں انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ہر اس مرحلے پر مداخلت کی ہے جہاں نوجوانوں کے عزائم کو حقیقت سے ہمکنار کرنے کے لئے کاروائی لازمی تھی۔ مطالعات سے اسٹارٹ اپ تک اور ہنرمندی سے کھیل کود تک ہم نے ان کے لئے ایک وسیع تر حامی نظام قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سرکار کے چار سالہ دور اقتدار نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ جب 130 کروڑ ہندوستانی مل کر کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو کوئی بات بھی ناممکن نہیں ہوتی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی اور ملک کی تازہ ترین ترقیاتی سرگرمیوں سے واقفیت کے لئے نریندر مودی ایپ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.