مہا گٹھ بندھن در اصل ذاتی بقا کا اتحاد ہے نہ کہ نظریات پر مبنی حمایت؛ یہ ذاتی مفادات اور خواہشوں کے لئے ہے، عوامی امنگوں اور تمناؤں کے لئے نہیں : وزیر اعظم مودی
ہمارے کاریہ کرتاؤں میں مادر وطن کے لئے جتنا زیادہ سے زیادہ احترام اور وقار ہوگا، وہ اتنے ہی زیادہ عوام الناس کے ساتھ جڑ سکیں گے، اور اتنا ہی غریبوں کے مسائل کو محسوس کرسیں گے۔ اس سے ہماری جیت آسان ہو جائے گی: وزیر اعظم
کانگریس عوام میں جھوٹ پھیلانے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ ہمارے ملک کی ہونے والی ترقی کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی سینٹرل، چنئی نارتھ، مدورائی، تری چرا پلی اور تری ولور کے بی جے پی کے بوتھ کی سطح کے کارکنان سے ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے گفتگو کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی اپنی رابطہ کاری کے جزو کی حیثیت سے وقتاً فوقتاً اس قسم کے مذاکرات کرتے رہتے ہیں۔

چنئی سینٹرل کے کاریہ کرتاؤں نے اس موقع پر زیر اعظم مودی سے اپوزیشن پارٹیوں کے ’مہاگٹھ بندھن‘ کے بارے میں سوال کیا تو وزیر اعظم مودی نے جواب دیا کہ ’’متعدد سیاسی لیڈر آج عظیم اتحاد مہا گٹھ بندھن ‘‘ کی باتیں کر ر ہےہیں ۔ اور میں آپ کو بتا دوں کہ یہ اتحاد صرف اور صرف اپنی ذاتی بقا کے لئے ہے نہ کہ نظریاتی حمایت کے لئے۔ یہ اتحاد دراصل طاقت کےلئے ہے، عوام الناس کے لئے نہیں۔ یہ اتحاد ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہے نہ کہ عوامی امنگوں اور آرزؤں کے لئے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے اپنی طویل تقریر میں متعدد ایسے واقعات گنوائے جب کانگریس نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ان کلیدی لیڈروں کو دھوکے دیے جو میری سرکار کے خلاف ناپاک اتحاد کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

کاریہ کرتاؤں کے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ انتخابات لیڈروں کے ذریعہ نہیں جیتے جاتےبلکہ ان پارٹی کاریہ کرتاؤں کی مسلسل کوششوں کے ذریعہ جیتے جاتے ہیں جو بی جے پی کی سیاسی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کاریہ کرتاؤں کو مادرِ وطن کے تئیں جتنا زیادہ سے زیادہ احترام اور افتخار ہوگا، اتناہی وہ عوام الناس سے جڑ جائیں گے؛ ہمارے کاریہ کرتاہماری غریب عوام کے مسائل کے تئیں جتنا زیادہ سے زیادہ حساس ہوں گے، ہماری جیت اتنی یہ آسان ہو جائے گی۔

اس گفتگو کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے مستقبل میں ہندوستان کے شہروں کی نمو اور درپیش چیلنجوں و دستیاب مواقع کا بھی تذکرہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی سرکار نے آیوشمان بھارت، سوبھاگیہ یوجنا اور سووَچھ بھارت ابھیان جیسی انقلابی اسکیموں کے ذریعہ کس طرح نئے ہندوستان کا خواب پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.