PM Modi inaugurates various urban development projects at the Madhya Pradesh Shehari Vikas Mahotsav in Indore
PM Modi felicitates the winners of Swachh Survekshan 2018 & give awards to the representatives of Indore, Bhopal & Chandigarh – the top three cleanest cities
In the past 4 years we have built more than 8 crore 30 thousand toilets: PM Modi in Indore #SwachhBharat
Our Govt is working on 5 big plans for cities, these plans include #SwachhBharat, #AwasYojana, Smart City Mission, #AmrutYojana & Deendayal National Urban Livelihood Mission: PM Modi
Our dream of #SwachhBharat for Gandhi Ji's 150th birth anniversary is now on the verge of becoming a reality: PM Modi in Indore

نئی دہلی، 25 /جون۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 23جون 2018 کو مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر شہری ترقیات پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، ان میں وزیراعظم کی رہائشی اسکیم یعنی پردھان منتری آواس یوجنا، شہری پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیم، شہری ٹھوس فضلہ انتظام، شہری صفائی ستھرائی، نقل و حمل اور شہری منظرنامے کو خوبصورت بنانے سے متعلق اسکیمیں شامل ہیں۔

اندور میں منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے سوچھ سرویکشن 2018 انعامات تقسیم کئے اور سوچھ سرویکشن 2018 نتائج –بورڈ بھی لانچ کیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام الناس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صاف ستھرا ہندوستان مہاتما گاندھی کا ایک خواب تھا، جو اب ایک سو پچیس کروڑ ہندوستانیوں کا عہد بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک اندور سے ترغیب حاصل کرسکتا ہے، جسے بھارت کے سب سے صاف ستھرے شہر ہونے کے نام سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے صفائی ستھرائی میں سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تین ریاستوں یعنی جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی ستائش کی۔

 

وزیراعظم نے اپنے اظہار خیال کے دوران بتایا کہ مرکزی حکومت پورے ملک میں شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید ترین بنانے کی سمت میں کوشاں ہے۔ سوچھ بھارت مشن کے علاوہ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری)، اسمارٹ سٹی مشن، امرت اور دین دیال اپادھیائے قومی شہری روزگار مشن کا ذکر بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہند 2022 تک سبھی کے لئے معقول رہائش گاہیں فراہم کرانے کے منصوبے کے تحت کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران تقریباً 1.15 کروڑ مکانات کی تعمیر عمل میں آچکی ہے اور 2022 تک طے شدہ نشانوں کے حصول کے لئے مزید دو کروڑ سے زائد مکانوں کی تعمیرات کا کام کیا جانا باقی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دیگر شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi