نئی دہلی،31؍اکتوبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں ٹیکنالوجی نمائش مقام کا افتتاح کیا۔
یہ ٹیکنالوجی نمائش مقام متعدد ڈسپلیز پر مشتمل ہے، جس میں پولس پیراملٹری فورسیز کے ڈسپلیز بھی شامل ہیں، جن میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش شامل ہے اور جس میں مہلک و غیر مہلک اسلحوں کی نمائش کی گئی۔
سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، این ایس جی اور متعدد ریاستی پولس دستوں نے اپنی جدید تکنیک کی نمائش کی ہے، جو ایوی ایشن سیکورٹی، پولس دستوں کی جدید کاری، ڈجیٹل اقدامات وغیرہ جیسے متعدد موضوعات پر مرکوز ہیں۔
سی آئی ایس ایف کا موضوع جدید ٹیکنالوجی کی مربوط کاری پر مرکوز ہے، جس میں ہوائی اڈوں پر تیزی کے ساتھ اور مؤثر طریقے سے چہروں کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔این ایس جی نے سیکورٹی کِٹس، جدیداسلحوں اور ریموٹ سے کنٹرول کی جانے والی گاڑیوں اور سازو سامان کی نمائش کی ہے۔
امور داخلہ کی وزارت نے نمایاں طورپر ‘112’، مہم کی نمائش کی ہے۔ یہ اکیلا نمبر ہر طرح کی ہنگامی صورتحال کے لئے ہے۔امور داخلہ کی وزارت نے جنسی زیادتی کرنے والوں سے متعلق قومی ڈیٹابیس، ای-ملاقات اور دیگر ڈجیٹل اقداما ت کو بھی نمایاں کیاہے۔
سی آر پی ایف کے اسٹال پر، سی آر پی ایف کے عملے کے ذریعے جیتے گئے بہادری کے تمغوں اور اعزازات کی نمائش کی گئی ہے۔یہاں نمایاں کی گئی تاریخ میں سی آر پی ایف کے ذریعے 1939ء سے لے کر اب تک کے بہادری کے کارناموں اور اس دستے کے ذریعے جیتی گئی جنگوں کو پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نے گجرات پولس کے ذریعے لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا، جس میں وشواس پروجیکٹ اور جدید ٹیکنالوجی گیئرز کو پیش کی گیا ہے۔دہلی پولس نے ڈجیٹل اقدامات کو نمایاں کیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر پولس نے ملک کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کی جانے والی سیکورٹی گاڑیوں کی نمائش کی ہے۔
At Kevadia, the Prime Minister attends an exhibition on integrating technology in policing. pic.twitter.com/RppdCjMxTX
— PMO India (@PMOIndia) October 31, 2019