Quoteیہ ہندوستان میں کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے
Quoteیہ ملاقات آئندہ بجٹ سے قبل صنعت کے رہنماؤں کی رائے جاننےکے لیےوزیر اعظم کی ذاتی بات چیت کی عکاسی کرتی ہے
Quoteفنڈ کے نمائندوں نے وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے پیچھے اہم محرک رہی ہے
Quote'اسٹارٹ اپ پرائم منسٹر' کہہ کر پی ایم کی ستائش کی گئی

نئی دہلی۔ 17  دسمبر       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر وینچر کیپیٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں کے ساتھ ایک گول میزکانفرنس کی میزبانی کی۔

ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کی مسلسل کوشاں رہے ہیں ۔ گزشتہ سات سالوں میں حکومت نے اس سلسلے میں متعدد اہم اقدامات کیے ہیں۔اسی سلسلے میں اس ملاقات کا انعقاد کیا  اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ کس طرح وزیراعظم آئندہ بجٹ سے پہلے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کر رہے ہیں۔

|

وزیر اعظم نے ہندوستان میں'ایز آف ڈوئنگ بزنس' ( کاروبار کرنے میں آسانی)  کو بہتر بنانے، زیادہ سرمایہ کو راغب کرنے اور ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والی عملی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید اصلاحات کے لیے حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں، پی ایم گتی شکتی جیسے اقدامات کے مستقبل کے امکانات، اور غیر ضروری تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں زمینی سطح پر ہونے والی اختراعات اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کا بھی ذکر کیا۔

وینچر کیپٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں نے وزیر اعظم کی  قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جو ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے پیچھے ایک اہم محرک رہی ہے۔ ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب سدھارتھ پئی نے وزیر اعظم کو 'اسٹارٹ اپ پرائم منسٹر' قرار دیا۔

|

وینچر کیپٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے نمائندوں نے ملک کی کاروباری صلاحیت کے بارے میں بھی بات کی، اور اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے تاکہ ہمارے اسٹارٹ اپ عالمی سطح پر پہنچ سکیں۔ جناب پرشانت پرکاش نے زرعی اسٹارٹ اپس میں موجود مواقع پر روشنی ڈالی ۔ جناب راجن آنندن نے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو تعلیم کا عالمی مرکز بنانے کی سمت کام کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب شانتنو نلواڑی نے پچھلے 7 سالوں میں ملک کی طرف سے کی گئی اصلاحات خاص طور پر دیوالیہ اور دیوالیہ پن کوڈ (آئی بی سی) کے قیام کے قدم کی سائش کی۔جناب امیت ڈالمیا نے کہا کہ ہندوستان بلیک اسٹون (فنڈز) کے لیے عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جغرافیائی خطے میں شامل ہے۔ جناب وپل رونگٹا نے ان پالیسی اقدامات کی تعریف کی جو حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ سیکٹر میں خاص طور پر سستی رہائش کے شعبے میں اٹھائے گئے ہیں۔ نمائندوں نے ان مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا جو توانائی کی منتقلی کے شعبے میں ہندوستان کے مثالی آب و ہوا کے وعدوں کی وجہ سے ابھر رہے ہیں۔ انہوں  نے فن ٹیک اور مالی انتظامات، ایک سروس کے طور سوفٹ ویئر (ایس اے اے ایس) وغیرہ جیسے شعبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ہندوستان کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی بھی تعریف کی۔

اس بات چیت میں ایکسل سے جناب پرشانت پرکاش، سیکوئیا سے جناب راجن آنندن، ٹی وی ایس کیپٹلز سے جناب گوپال سرینواسن، ملٹیپلس سے محترمہ رینوکا رامناتھ، سافٹ بینک سے جناب منیش ورما، جنرل اٹلانٹک سے جناب سندیپ نائک، کیدار کیپیٹل سے منیش کیجریوال، کریس سے ایشلے مینیزس، کوٹک الٹرنیٹ ایسیٹس سے سرینی سری نواسن، انڈیا ریسرجنٹ سے جناب  شانتنو نلواڑی، تھری ون فورسے جناب  سدھارتھ پائی، اویشکار سے جناب ونیت رائے، ایڈونٹ سے محترمہ شویتا جالان، بلیک اسٹون سے جناب امیت ڈالمیا، ایچ ڈی ایف سی سے جناب ویپول رونگٹا، بروک فیلڈ سے جناب انکور گپتا، ایلیویشن سے جناب مکل اروڑہ، پروس سے جناب سہراج سنگھ، گاجا کیپیٹل سے جناب رنجیت شاہ، یورنیسٹ سے جناب سنیل گوئل اوراین آئی آئی ایف سے جناب پدمنابھ سنہا نے شرکت کی۔ اس بات چیت میں خزانہ کے مرکزی وزیر ، وزیر مملکت  کے علاوہ ، وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت خزانہ کے افسران بھی موجود تھے۔  

  • Sumeru Amin BJP Gandhinagar April 18, 2022

    namooo
  • Sumeru Amin BJP Gandhinagar April 18, 2022

    namoo
  • Sumeru Amin BJP Gandhinagar April 18, 2022

    namo
  • Sunil Kumar Bari March 04, 2022

    hi
  • G.shankar Srivastav January 01, 2022

    जय हो
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
270 million pulled out of poverty! How Modi government achieved a remarkable dip in extreme poverty & what’s the road ahead? Explained

Media Coverage

270 million pulled out of poverty! How Modi government achieved a remarkable dip in extreme poverty & what’s the road ahead? Explained
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets members of various delegations who represented India in various countries
June 10, 2025
QuotePM commends the Delegations for championing India’s Stand on Terrorism

Prime Minister Shri Narendra Modi met the members of various delegations who represented India in different countries at his official residence in New Delhi today. These representatives played a crucial role in elaborating India’s commitment to peace and the need to eradicate the menace of terrorism. Shri Modi commended the delegations for their dedication in advancing India's voice on global platforms.

|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|

In a post on X, he wrote:

“Met members of the various delegations who represented India in different countries and elaborated on India's commitment to peace and the need to eradicate the menace of terrorism. We are all proud of the manner in which they put forward India's voice.”