وزیر اعظم نے آج دن کے شروع میں لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ناگالینڈ کی طالبات کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے حصہ کے طور پر دہلی کا دورہ کر رہا ہے۔
طالبات نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ بے تکلفانہ بات چیت کے دوران، انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ متعدد موضوعات پر گفتگو کی اور ان کی رائے جاننے چاہیے، مثلاً نارتھ ایسٹ کے بارے میں ان کا وژن، ناگالینڈ میں ان کے تجربات، یوگ کی اہمیت وغیرہ۔
بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے ان طالبات سے دہلی کے متعدد سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے سے متعلق ان کے تجربہ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ان طالبات سے دہلی میں قیام کے دوران پی ایم سنگرہالیہ اور نیشنل وار میموریل کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد کی ملاقات کا انتظام قومی کمیشن برائے خواتین نے کیا تھا۔