طالبات کا یہ وفد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے حصہ کے طور پر دہلی گھومنے آیا ہے
وزیر اعظم نے وفد کے ساتھ بے تکلفانہ بات چیت کی
طالبات نے وزیر اعظم کے ساتھ متعدد موضوعات پر بات کی مثلاً نارتھ ایسٹ کے بارے میں ان کا وژن، ناگالینڈ میں ان کا تجربہ، یوگ کی اہمیت وغیرہ

وزیر اعظم نے آج دن کے شروع میں لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر ناگالینڈ کی طالبات کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے حصہ کے طور پر دہلی کا دورہ کر رہا  ہے۔

طالبات نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ بے تکلفانہ بات چیت کے دوران، انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ  متعدد موضوعات پر گفتگو کی اور ان کی رائے جاننے چاہیے، مثلاً نارتھ ایسٹ کے بارے میں ان کا وژن، ناگالینڈ میں ان کے تجربات، یوگ کی اہمیت وغیرہ۔

بات چیت کے دوران، وزیر اعظم نے  ان طالبات سے دہلی کے متعدد سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے سے متعلق ان کے تجربہ کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ان طالبات سے  دہلی میں قیام کے دوران پی ایم سنگرہالیہ اور نیشنل وار میموریل کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ اس وفد کی ملاقات کا انتظام قومی کمیشن برائے خواتین نے کیا تھا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy in robust spot globally in 2025 with high frequency indicators picking up growth

Media Coverage

Indian economy in robust spot globally in 2025 with high frequency indicators picking up growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella meets Prime Minister, Shri Narendra Modi
January 06, 2025

Chairman and CEO of Microsoft, Satya Nadella met with Prime Minister, Shri Narendra Modi in New Delhi.

Shri Modi expressed his happiness to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. Both have discussed various aspects of tech, innovation and AI in the meeting.

Responding to the X post of Satya Nadella about the meeting, Shri Modi said;

“It was indeed a delight to meet you, @satyanadella! Glad to know about Microsoft's ambitious expansion and investment plans in India. It was also wonderful discussing various aspects of tech, innovation and AI in our meeting.”