وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں منعقدہ ڈیفلمپکس کے بھارتی دستے کی آج اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کی اور اس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ برازیل میں منعقد ہوئے ڈیفلمپکس میں بھارتی ٹیم نے 8گولڈمیڈلس سمیت 16 میڈلس جیت کر اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب نشت پرمانک بھی موجود تھے۔
دستے کے سینئر ممبر روہت بھاکر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چیلنجوں سے نمٹنے اور حریفوں کا اندازہ لگانے کے انکے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ روہت نے وزیر اعظم کو کھیلوں میں آنے اور اعلیٰ سطح پر اتنے طویل عرصے تک رہنے کے اپنے پس منظر اور تحریک کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی سے کہا کہ ایک فرد اور کھلاڑی کے طور پر ان کی زندگی باعث تحریک ہے۔ انھوں نے ان کی ثابت قدمی اور زندگی کی رکاوٹوں کے سامنے نہ جھکنے پر بھی ان کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کھلاڑی میں مسلسل جوش اور بڑھتی عمر کے ساتھ انکی بہترہوتی کارکردگی کابھی ذکر کیا۔ ’’ وزیراعظم نے کہا، ’’نام ونمود پر آرام نہ کرنا اور مطمئن نہ ہونا کسی کھلاڑی کی کلیدی خوبیوں میں سے ایک ہے۔ ایک کھلاڑی ہمیشہ اعلیٰ اہداف طے کرتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘
پہلوان وریندر سنگھ نے کشتی میں اپنے خاندان کی وراثت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سماعت سے محروم کمیونٹی میں مواقع اور مسابقت تلاش کرنے کے تئیں اپنے مطمئن ہونے کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے 2005 کے بعد سے مسلسل تمغہ جیتنے کی ان کی کارکردگی کو واضح کیا اور بہتر کارکردگی جاری رکھنے کی ان کی خواہش کو سراہا۔ وزیراعظم نے ایک تجربے کار کھلاڑی اور کھیل کو تجسس کے ساتھ سیکھنے والے کے طور پر ہونے کی کوشش کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا ،’’ آپ کی قوت ارادی سبھی کو تحریک دیتی ہے ۔ ملک کے نوجوان اور کھلاڑی دونوں ہی آپ کے تسلسل کی خوبیوں سے سیکھ سکتے ہیں ۔ چوٹی پر پہنچنا مشکل ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ مشکل ہے وہاں برقرار رہنا اور بہتری کے لئے کوشش کرتے رہنا۔ ‘‘
نشانہ باز دھنوش نے بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی مسلسل کوششوں پر توجہ مرکوز کرپانے کا کریڈٹ اپنے خاندان کی طرف سے حاصل ہورہے بھرپور تعاون کو بھی دیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آخرکار کس طرح سے یوگ اور دھیان یا سادھنا سے انہیں اپنی کارکردگی میں کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو اپنا آدرش یا رول ماڈل مانتے ہیں۔ وزیراعظم نے انہیں بھرپور تعاون دینے کے لئے ان کی ماں اور ان کے خاندان کی کافی تعریف کی۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ ’کھیلوانڈیا‘ سے زمینی سطح پر ایتھلیٹوں یا کھلاڑیوں کو کافی مدد مل رہی ہے۔
نشانہ باز پریشا دیشمکھ نے اپنے اب تک کے کھیل سفر ، خاندان کی طرف سے مل رہے بھرپور تعاون اور کوچ انجلی بھاگوت کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے پریشادیشمکھ کی کامیابی میں اہم رول نبھانے کے لئے انجلی بھاگوت کی تعریف کی۔جناب مودی نے پونیکرپریشا کی درست ہندی کا بھی ذکر کیا۔
ٹینس کھلاڑی جعفرین شیخ نے بھی اپنے والد اور اپنے خاندان کی طرف سے مل رہے بھرپور تعاون کی بات کی ۔انہو ں نے وزیراعظم سے بات چیت کرنے پر انتہائی خوشی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کی بیٹیوں کے نمایاں ہنر اور صلاحیت کے مترادف ہونے کے ساتھ ساتھ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک آدرش یا رول ماڈل بھی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ’’ آپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بھارت کی بیٹی اگر کسی بھی ہدف پر اپنی نظریں جمائے تو کوئی بھی رکاوٹ انہیں روک نہیں سکتی ہے۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ آپ سبھی کامیابیاں انتہائی شاندار ہیں اور آپ سبھی کا جذبہ مستقبل میں آپ سبھی کو زیادہ افتخار ملنے کا اشارہ دیتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’اس جنون اور جوش کو مسلسل برقرار رکھیں۔ یہ جذبہ ہمارے ملک کی ترقی کے نئے راستے کھولے گا اور روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔ ‘‘ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی دویانگ بین الاقوامی کھیلوں میں بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے ، تو اس کی کامیابی کی بازگشت کھیلوں کی دنیا سے الگ بھی سنائی دیتی ہے۔ یہ ملک کی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ان کی بہترین صلاحیتوں کے تئیں پورے ملک کے لوگوں کی حساسیت ، جذبات اور احترام کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مثبت شبیہ بنانے میں آپ کا تعاون دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ۔‘‘
اس بات چیت کے بعد وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ، ’’ میں اپنے چیمپئنز کے ساتھ اپنی بات چیت کو کبھی نہیں بھولوں گا جنہوں نے ڈیفلمپکس میں بھارت کے افتخار اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔ ان سبھی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے تجربات مشترک کئے اور میں ان کے جوش اور پختہ عزم کو محسوس کرسکتا تھا۔ آپ سبھی کو میری مبارکباد۔ ‘‘ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے چیمپئنز کی بہترین کارکردگی کی بدولت اس بار کا ڈیفلمپکس بھارت کے لئے بہترین رہا ہے!‘‘
I will never forget the interaction with our champions who have brought pride and glory for India at the Deaflympics. The athletes shared their experiences and I could see the passion and determination in them. My best wishes to all of them. pic.twitter.com/k4dJvxj7d5
— Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2022
Some more glimpses from the interaction with our champions. pic.twitter.com/JhtZb9rikH
— Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2022
It is due to our champions that this time’s Deaflympics have been the best for India! pic.twitter.com/2ysax8DAE3
— Narendra Modi (@narendramodi) May 21, 2022