نئی دہلی، 12دسمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ارونیما سنہا کو ترنگا پرچم سونپا ہے ، جو ماؤنٹ وِنسن ، انٹارکٹکا کے لئے اُن کی مہم کے آغاز کی علامت ہے ۔
محترمہ ارونیما سنہا پہلی خاتون دِویانگ ہیں ، جنہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ سَر کی ہے ، موصوفہ آج نئی دلّی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی غرض سے آئی تھیں اور انہوں نے وزیر اعظم کو عنقریب شروع ہونے والی اپنی انٹارکٹکا مہم کی کوہ پیمائی کے متعلق بتایا ۔ جناب مودی نے اُن کی متاثر کن حصولیابیوں کی ستائش کی اور اُن کی حالیہ مہم کے لئے اپنی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں ۔
ارونیما سنہا نے اِس سے قبل پانچ بر اعظموں میں سب سے بلند ترین چوٹی سر کی تھی اور اس لحاظ سے وہ یہ کمال حاصل کرنے والی اولین خاتون دِویانگ بن گئی ہیں ۔
Arunima Sinha had earlier conquered the highest peaks in five continents, becoming the first female Divyang to achieve the feat.
It was a delight to interact with @sinha_arunima.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 12, 2018
Handed over the Tricolour and wished her the very best as she embarks on an expedition to Mount Vinson, Antarctica.
India is proud of Arunima’s accomplishments and her fortitude inspires us all. pic.twitter.com/sj39QvHvH7