وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن خالص صفر کی سمت میں ہوئی پیش رفت کی ستائش کی ہے۔
ریلوے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ گذشتہ 9 برسوں کے دوران شمسی صلاحیت میں 54 گنا اضافہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ مارچ 2014 تک 3.68 میگا واٹ شمسی بجلی صلاحیت شروع کی گئی تھی، جبکہ 2014-23 کے دوران 200.31 میگا واٹ شمسی بجلی صلاحیت کا آغاز کیا گیا۔
وزیر اعظم نے جواب دیا:
’’یہ ایک سرسبز مستقبل کے لیے ہمارے عزم میں قابل ستائش پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ محض 9 برسوں میں، ہم نے # مشن خالص صفر کاربن اخراج کی جانب غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ آیئے، بھارت کے لیے ایک روشن اور ہمہ گیر مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے، اس سفر کو جاری رکھیں‘‘۔
Shows commendable progress in our commitment towards a greener future. In just 9 years, we have enhanced our capacity significantly, taking significant strides towards #MissionNetZero Carbon Emission. Let us continue this journey, ensuring a brighter and sustainable tomorrow for… https://t.co/K1mmwlWCEw
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2023