نئی دہلی۔29اگست، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس ڈے یا قومی یوم کھیل کود کے موقع پر کھیل کود کے شائقین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر ،کھیل کود کے تمام شائقین کو مبارکباد۔ مشہور و معروف ہاکی پلیئر میجر دھیان چند جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ پر خراج عقیدت۔ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کھیل کود اور چاق و چوبند رہنے سے متعلق سرگرمیوں کو ترجیح دیں، کیونکہ ایک صحت مند بھارت کی تعمیر میں یہ ایک معاون امر ہوگا۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ان افراد کو سلام کرتا ہوں جنھوں نے کھیل کود کے مختلف مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ ان کی جانفشانی اور عزم نے متعدد سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ یہ سال ہماری کھیل کود برادری کے لیے ،بڑا عظیم سال رہا ہے، کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے، ایشیائی کھیل 2018 اور دولت مشترکہ کھیل کود سمیت، مختلف کھیل کود مقابلوں میں، عمدہ مقامات حاصل کیے ہیں۔
Greetings to all sports enthusiasts on National Sports Day. Tributes to the phenomenal hockey player, Major Dhyan Chand Ji on his birth anniversary.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2018
I urge people to give priority to sports and fitness related activities, which will contribute towards a healthier India.
I salute all those who have represented India in various sporting events. Their hardwork and resolve has led to several milestones.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2018
This year has been great for our sporting fraternity, with the Indian athletes excelling in various tournaments including #AsianGames2018 and CWG.