نئیدہلی۔25؍جنوری۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک و قوم کو نیشنل ووٹرس ڈے یعنی قومی یوم رائے دہندگان کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا ’’قومی یوم رائے دہندگان کی مبارکباد ۔آج کا دن مقامی ، ریاستی اور قومی سطح پر جمہوری عمل میں مسلسل شرکت کے ذریعے ہماری جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کیے جانے کی عہدبستگی کا اعادہ کرتا ہے۔ آپ بہت بہتر کام کررہے ہیں ، آپ یقیناً نیوانڈیا کی تعمیر میں اہم خدمات انجام دیں گے۔
اس موقع پر میں زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ رائے دہندگان کے اندراج کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے ۔ اس کے لئے میں اپنے جوان دوستوں سے خاص طور سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے فہرست رائے دہندگان میں اپنا اندراج نہیں کرایا ہے تو اپنا اندراج فوراً کرائیں۔ پول کیا جانے والا ہر ووٹ جمہوریت کے تانے بانے کو فروغ دیتا ہے۔ ‘‘