نئی دہلی،2جون/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے دن کے موقع پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے آندھراپردیش کے عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے دن اس خوبصورت ریاست کے عوام کے لیے نیک خواہشات۔ تلنگانہ کو اس کے سخت محنت کرنے والے عوام کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جو ہمارے ملک کی ترقی کے لیے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میں تلنگانہ کی ترقی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔
آندھراپردیش کے بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد، سائنس سے لے کر کھیلوں تک اور تعلیم سے لے کر صنعت تک آندھراپردیش نے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔ میں آنے والے برسوں میں اس ریاست کی خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔’’
On Telangana’s Statehood Day, my best wishes to the people of this wonderful state. Telangana is known for its hardworking citizens who are making great contributions to our nation’s development. I pray for the progress of Telangana.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2019
Greetings to my sisters and brothers of Andhra Pradesh. From science to sports, education to enterprise, AP’s contribution is immense. May the state prosper in the coming years.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 2, 2019