وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر نشریاتی ایکو نظام کے ساتھ وابستہ آل انڈیا ریڈیو کے سامعین آر جے ایس اور سبھی دیگر لوگوں کو مبارکباددی ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ 26 فروری 2023 کو من کی بات پروگرام کے لئے اپنی تجاویز مشترک کریں ۔
سلسلے وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا :
‘‘ آل انڈیا ریڈیو کے تمام سامعین ، آر جے ایس اور نشریاتی ایکو نظام سے جڑے سبھی دیگر لوگوں کو ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد ! ریڈیو اختراعی پروگراموں کے ذریعہ آپ کی زندگی کو روشن کرے ، اور انسان کی جدت طرازی کو نمایاں کرے ایسی میری تمنا ہے۔
کیونکہ آج ریڈیو کا عالمی دن ہے اس لئے میں یہ چاہوں گا کہ آپ کو 26 تاریخ کے 98 ویں من کی بات پروگرام کے بارے میں یاددلاؤں ۔ آپ اس کے لئے ا پنی تجاویز مشترک کریں ۔مائی جیو وی ، نموایپ پر تحریر کریں یا 1800-11-7800 پر ڈائل کرکے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائیں ۔
Greetings to all radio listeners, RJs and all others associated with the broadcasting eco-system on the special occasion of World Radio Day. May the radio keep brightening lives through innovative programmes and showcasing human creativity.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2023
Since it is World Radio Day, I would also like to take the opportunity to remind you all of the 98th #MannKiBaat programme on the 26th. Do share your inputs for the same. Write on MyGov, NaMo App or record your message by dialling 1800-11-7800. https://t.co/wOHfn8IckM
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2023