وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے وزراء کی کونسل کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور وزراء کے عہدے کا حلف لینے کے لیے مبارکباد دی ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں کی متعدد حصولیابیوں کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں، ریاست ترقی کے نئے باب رقم کرے گی۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا:
’’اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر @myogiadityanath جی اور ان کی کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کے ترقیاتی سفر نے کئی اہم منزلیں طے کی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ریاست عوامی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے ترقی کا ایک اور نیا باب رقم کرے گی۔‘‘
उत्तर प्रदेश के मुख्यमंत्री पद की शपथ लेने पर @myogiadityanath जी और उनके मंत्रिमंडल को हार्दिक बधाई। पिछले 5 वर्षों में राज्य की विकास यात्रा ने कई अहम पड़ाव तय किए हैं। मुझे विश्वास है कि आपके नेतृत्व में प्रदेश जन आकांक्षाओं को पूरा करते हुए प्रगति का एक और नया अध्याय लिखेगा। pic.twitter.com/b3hcLMQsMJ
— Narendra Modi (@narendramodi) March 25, 2022