وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی مالیاتی مرکزی بینکر رپورٹ کارڈس 2023 میں ’’اے پلس‘‘ درجہ بندی حاصل کرنے کے لیے آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب داس کو مرکزی بینک کے اُن تین گورنر حضرات کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے جنہیں ’اے پلس‘ درجہ بندی دی گئی ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس کو مبارکباد۔ یہ بھارت کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، جس سے مطلع عالم پر ہماری مالیاتی قیادت کی عکاسی ہو رہی ہے۔ ان کی لگن و سرشاری اور تصوریت ہمارے ملک کی نمو کی رفتار کو مسلسل تقویت فراہم کرتی ہے۔‘‘
Congratulations to RBI Governor Shri Shaktikanta Das. This is a proud moment for India, reflecting our financial leadership on the global stage. His dedication and vision continue to strengthen our nation's growth trajectory. https://t.co/MtdmI8La1T
— Narendra Modi (@narendramodi) September 1, 2023