وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرمود بھگت کو ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 مقابلے میں ایک طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اس فتح کے لیے بھگت کے عزم اور عمدگی کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 مقابلے میں مقتدر طلائی تمغہ جیتنے کے لیے پرمود بھگت کو مبارکباد۔
ان کا عزم اور عمدگی ہمارے ملک کے لیے ازحد باعث فخر ثابت ہوئے۔‘‘
Congratulations to @PramodBhagat83 for securing the coveted Gold in Badminton Men's Singles SL3 event.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2023
His determination and brilliance have brought immense pride to our nation. pic.twitter.com/opWaSRgAad