نئی دہلی،09/مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام کو اس بات کے لیے مبارک باد پیش کی ہے کہ وہ پہلی بار ڈی ڈی فری ڈش پر اپنی ریاست کے دوردرشن چینل دیکھ سکیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ پرسار بھارتی نے ڈی ڈی فری ڈش کے ذریعے ہندوستان کے سیٹلائٹ فٹ پرنٹ پر 11 مزید ریاستی ڈی ڈی چینلوں کو شامل کیا ہے۔ ان میں شمال مشرقی ریاستوں کے لیے پانچ چینل شامل ہیں۔ علاقائی ثقافت کو مستحکم کرنے اور لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں یہ بہت مؤثر ہوں گے۔
چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تری پورہ اور اتراکھنڈ کے عوام کو پہلی بار ڈی ڈی فری ڈش پر اپنے دور درشن چینل ملنے پر مبارک باد’’۔
Glad to note that Prasar Bharati has brought 11 more State DD Channels on the Satellite footprint of India through DD Free Dish. This includes five channels for Northeastern states. This will go a long way in strengthening regional cultures and fulfilling people's aspirations. pic.twitter.com/y5r9k6Mmws
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2019
Congratulations to the people of Chhattisgarh, Goa, Haryana, Himachal Pradesh, Jharkhand, Manipur, Meghalaya, Mizoram, Nagaland, Tripura and Uttarakhand for getting their own Doordarshan channels on DD Free Dish for the first time!
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2019