وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب جو بائڈن کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
لگاتار ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا کہ جو بائڈن کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے پر میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔میں ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹیجک ساجھیداری کو مستحکم کرنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔
امریکہ کی قیادت کرنے میں ان کی کامیابی کیلئے میری طرف سے نیک خواہشات ۔ہم مشترکہ آزمائشو سے نمٹنے اور عالمی امن اور سلامتی کو آگے بڑھانے میں متحد اور مستحکم ہیں۔
ہندوستان اور امریکہ کی ساجھیداری مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔ہم ٹھوس اور کثیر الجہات باہمی ایجنڈہ رکھتے ہیں۔بڑھتی ہوئی معاشی مشغولیت اور بین عوامی متحرک رابطہ رکھتے ہیں ۔ہندوستان اور امریکہ کی ساجھیداری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے صدر جو بائڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عہد بند ہیں۔
My warmest congratulations to @JoeBiden on his assumption of office as President of the United States of America. I look forward to working with him to strengthen India-US strategic partnership.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2021
My best wishes for a successful term in leading USA as we stand united and resilient in addressing common challenges and advancing global peace and security.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2021
The India-US partnership is based on shared values. We have a substantial and multifaceted bilateral agenda, growing economic engagement and vibrant people to people linkages. Committed to working with President @JoeBiden to take the India-US partnership to even greater heights.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2021