نئی دہلی، یکم جنوری 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر جنرل بپن راوت کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ہم نے نئے سال اور نئی دہائی کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستان نے جنرل راوت کی شکل میں اپنا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف حاصل کرلیا ہے۔ میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں اور اس ذمہ داری کے لئے انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک غیر معمولی افسر ہیں، جنہوں نے ہندوستان کی صدق دلی اور سچے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔
پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سی ڈی ایس کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر میں ان سبھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری قوم و ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قربانیاں دیں۔ میں ان بہادر عملے کی یاد دلاتا ہوں جنہوں نے کرگل میں جنگ لڑی تھی۔ جس کے بعد ہماری فوج کی شاندار کارکردگی کی بہت سی داستانوں کا ذکر ہوتا رہتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں آج کی تاریخی پیش رفت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
پندرہ اگست 2019 کو لال قلعے کی فصیل سے میں نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کو ڈیفنس اسٹاف کا سربراہ حاصل ہوگا۔یہ ادارہ ہماری ملٹری فورسز کی جدید کاری کی زبردست ذمہ داری لیتا ہے۔ یہ ایک اعشاریہ تین ارب آبادی کی امنگوں اور امیدوں کو بھی پورا کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ضروری فوجی مہارت اور سی ڈی ایس کے عہدے کو انسٹی ٹیوٹ لائزیشن کے ساتھ فوجی امور کے محکمے کی تشکیل ایک زبردست اور جامع اصلاح ہے جو کہ ہمارے ملک کو جدید جنگ کے بدلتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
I am delighted that as we begin the new year and new decade, India gets its first Chief of Defence Staff in General Bipin Rawat. I congratulate him and wish him the very best for this responsibility. He is an outstanding officer who has served India with great zeal.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2020
As the first CDS takes charge, I pay homage to all those who have served and laid down their lives for our nation. I recall the valiant personnel who fought in Kargil, after which many discussions on reforming our military began, leading to today’s historic development.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2020
On 15th August 2019, from the ramparts of the Red Fort, I announced that India will have a Chief of Defence Staff. This institution carries tremendous responsibility of modernizing our military forces. It would also reflect the hopes and aspirations of 1.3 billion Indians.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2020
Creation of the Department of Military Affairs with requisite military expertise and institutionalisation of the post of CDS is a momentous and comprehensive reform that will help our country face the ever-changing challenges of modern warfare.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 1, 2020