نئی دہلی ،18مارچ : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے گواکے وزیراعلیٰ جناب منوہرپاریکرکی رحلت پرتعزیت کااظہارکیاہے ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ‘‘جناب منوہرپاریکر ایک مقبول سیاست داں تھے ۔ وہ سچے حب الوطن اورغیرمعمولی صلاحیت کے حامل انتظام کارتھےاورسبھی لوگ ان کے مداح تھے ۔ قوم کے تئیں ان کی لاثانی خدمات کو پیڑھیاں یاد رکھیں گی ۔ ان کی رحلت سے مجھے گہراصدمہ ہواہے ، ان کے افراد کنبے کے تئیں میں دلی تعزیت کا اظہارکرتاہوں ۔ اوم شانتی ۔
جناب منوہر پاریکرجدید گواکے معمار تھے ۔ ان کی جیدشخصیت اور سب کو ساتھ لے کرچلنے والی فطرت کی وجہ سے وہ برسوں تک سیاست کے پسندیدہ رہنمابنے رہے ۔ عوامی فلاح وبہبود کی ان کی پالیسیوں نے گواکو ترقی کی قابل ذکربلندیوں سے ہمکنارکیا۔
وزیردفاع کے طورپر ان کی مدت کارکے لئے بھارت ہمیشہ ان کا ممنون ومشکوررہے گا۔ جب وہ وزیردفاع کےعہدے پرفائز تھے، تو اس دورمیں ایسے متعدد فیصلے لئے گئے ،جنھوں نے بھارت کی سلامتی صلاحیت میں اضافہ کیا ، اندورن ملک دفاعی پیداوار کو بڑھاواملا اور سابق فوجیوں کی زندگی بہتربنی ۔ ’’
Shri Manohar Parrikar was an unparalleled leader.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2019
A true patriot and exceptional administrator, he was admired by all. His impeccable service to the nation will be remembered by generations.
Deeply saddened by his demise. Condolences to his family and supporters.
Om Shanti. pic.twitter.com/uahXme3ifp
Shri Manohar Parrikar was the builder of modern Goa. Thanks to his affable personality and accessible nature, he remained the preferred leader of the state for years. His pro-people policies ensured Goa scales remarkable heights of progress.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2019
India will be eternally grateful to Shri Manohar Parrikar for his tenure as our Defence Minister. When he was RM, India witnessed a series of decisions that enhanced India’s security capacities, boosted indigenous defence production and bettered the lives of ex-servicemen.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2019