وزیراعظم جناب نریندر مودی نے افغانستان میں کابل میں واقع کرتے پروان گرودوارے پر دہشت گرد ی کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے عقیدت مندوں کے تحفظ اور خیر و عافیت کے لئے دعا بھی کی۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’کابل میں کرتے پروان گرودوارے پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے سے صدمے میں ہوں۔ میں اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور عقیدتمندوں کے تحفظ اور خیر و عافیت کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘
Shocked by the cowardly terrorist attack against the Karte Parwan Gurudwara in Kabul. I condemn this barbaric attack, and pray for the safety and well-being of the devotees.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 18, 2022