وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ -19 عالمی وبا کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔اس میٹنگ میں اومیکرون کی لہر اور ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی صورتحال کے تناظر میں خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔
عالمی منظرنامے اور کووڈ -19 عالمی وبا کےحوالے سے ہندوستان کی صورتحال پر تفصیلی معلومات پیش کی گئیں۔ اسپتالوں میں کم سے کم لوگوں کے د اخلے اور وبا کی شدت میں کمی اور ہلاکتوں میں تخفیف کے لئے ٹیکہ کاری مہم اور ویکسین کی اثرانگیزی کے لئے موجودہ لہر کے دوران ہندوستان کی مسلسل کوششو ں کو اجاگر کیا گیا ۔ جائزہ میں یہ بات سامنے آئی کہ مرکزی حکومت کے زیرقیادت ولولہ انگیز اور متحدہ کوششوں سے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے اوراس کا موثر بندوبست کرنے میں کافی مدد ملی ۔ اس بات کابھی ذکر کیا گیا کہ عالمی وبا سے نمٹنے میں ہندوستانی کوششوں اور ٹیکہ کاری مہم کی عالمی اداروں کے ذریعہ ستائش کی گئی ہے جن میں عالمی صحت تنظیم، اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ہارورڈ بزنس اسکول اور انسٹی ٹیوٹ فار کمپٹیٹونیس جیسے ادارے شامل ہیں۔
وزیراعظم نے ٹیکہ لگانے والوں، حفظان صحت کے کارکنوں، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کی گئی انتھک کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کوو ڈ سے متعلق پروٹوکول کی پیروی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عوام اور افراد سے ضرورت پڑنے پر مسلسل مدد فراہم کرنے کے لئے اور کووڈ سے متعلق مناسب طور طریقوں پر عمل کرنے کےلئے بھی زور دیا۔
میٹنگ میں وزیرداخلہ، صحت اورخاندانی بہبود کے وزیر، صحت اورخاندانی بہبود کے وزیرمملکت او رنیتی آیوگ (صحت) کے رکن کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔