نئیدہلی02 مئی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خطرناک سمندری طوفان فانی سے مقابلے کی تیاریو ں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ۔اس اجلاس میں کابینی سکریٹری ،وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ،وزیر اعظم کے ایڈیشن پرنسپل سکریٹری ،داخلہ سکریٹری اور آئی ایم ڈی ، این ڈی آر ایف ، این ڈی ایم اے اور پی ایم او وغیرہ کے دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں وزیر اعظم کو سمندری طوفان فانی کے راستوں اور اس سے راحت اور بچاؤ سے جاری اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ ان تیاریوں میں معقول وسائل کی فراہمی ، این ڈی آر ایف اور مسلح افواج کی ٹیموں کی تعیناتی ،پینے کے پانی کی دستیابی اور مواصلاتی اوربجلی کی خدمات کی بحالی کا ذیلی نظام وغیرہ شامل ہے ۔
وزیر اعظم نے جاری حالات کے جائزے کے بعد مرکزی سرکار کے افسران کو ہدایت کی کہ فانی سے متاثرہ ریاستوں کے افسران سے قریبی تال میل بنایا رکھا جائے تاکہ تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے اور ضرورت پڑنے پر راحت اور بچاؤ کے موثر اقدامات کئے جاسکیں ۔
Chaired a high level meeting to review the preparedness relating to Cyclone Fani. The Central Government is ready to provide all possible assistance that would be required.
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) May 2, 2019
Prayers for the safety and well-being of our citizens. pic.twitter.com/GLoCzmV1io