وزیراعظم کو پریشان کن نئے کورونا ویریئنٹ ’اومی کران‘ کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصیات ، مختلف ممالک میں اثر اور بھارت کے لئے مضمرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی
نئے ویریئنٹ کے پیش نظر فعال ہونے ضرورت: وزیراعظم
زیادہ معاملات والے کلسٹروں میں کنٹنمنٹ اور سرگرم نگرانی جاری رہنی چاہئے: وزیراعظم
لوگوں کو مزید محتاط ہونے اور مناسب احتیاطی تدابیر مثلاً ماسک لگانے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی ضرورت ہے: وزیراعظم
وزیراعظم نے افسروں سے کہا کہ ملنے والی نئی شہادت کے پیش نظر بین الاقوامی سفر کی پابندیوں میں راحت دینے کے منصوبوں پر نظر ثانی کریں
دوسری خوراک کے کوریج میں اضافے کی ضرورت ہے : وزیراعظم
ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے کہ جن لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، انہیں وقت پر دوسری خوراک دی جائے : وزیراعظم

آج صبح وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  کووڈ ۔ 19  صورتحال  سے متعلق عوامی صحت کی تیاری اور ٹیکہ کاری کا جائزہ لینے کےلئے ایک جامع   میٹنگ کی صدارت کی جو کہ  تقریباً دو گھنٹے چلی۔

وزیراعظم کو کووڈ۔ 19 انفیکشن اور معاملات کے  عالمی رجحان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ افسروں نے عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے  کووڈ ۔ 19 میں  کئی  آنے والے ابھار کا  تجربہ  کرنے والے دنیا   کے ممالک کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کووڈ۔ 19 معاملات سے متعلق ملک کی صورتحال اور  پازیٹیو معاملات کی شرح کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم کو ٹیکہ کاری  کی صورت حال اور  ’ہر گھر دستک‘ مہم کے تحت  کی جانے والی کوششوں سے بھی واقف کرایا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ  دوسری خوراک کے کوریج میں اضافے کی ضرورت ہے اور  ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانے  کی ضرورت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے کہ جن لوگوں کو  ٹیکے کی پہلی  خوراک دی جاچکی ہے، انہیں وقت پر دوسری خوراک دی جائے  ۔وزیراعظم کے سامنے وقت وقت پر ملک میں  سیرو پازیٹی وٹی   اور  عوامی صحت  کے رد عمل میں  اس کے مضمرات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعظم کو   پریشان کن  نئے کورونا ویریئنٹ ’اومی کران‘ کے ساتھ ساتھ  اس کی خصوصیات ، مختلف ممالک میں اس کے اثر کے بارے میں  بریفنگ دی گئی اور  بھارت کے لئے اس کے مضمرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نئے ویریئنٹ کے پیش نظر  فعال ہونے ضرورت پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے ویرینئٹ کے پیش نظر لوگوں کو مزید محتاط ہونے اور  مناسب احتیاطی تدابیر مثلاً ماسک لگانے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے  بیرونی ممالک سے آنے والوں کی مانیٹرنگ اور رہنما خطوط کے مطابق ان کی ٹیسٹنگ  پر زور دیا  اور  شناخ کئے گئے ’خطرے والے‘ ممالک پر خصوصی توجہ  دینے کے لئے کہا۔ وزیراعظم نے  افسروں سے کہا کہ ملنے والی نئی شہادت کے پیش نظر بین الاقوامی سفر کی پابندیوں میں راحت دینے کے منصوبوں  پر نظر ثانی کریں۔

وزیراعظم  کے سامنے  ملک میں سکوینسنگ کی کوششوں  اور  ملک میں  پھیلنے والے  ویریئنٹس کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ  بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں اور  معاشرے سے  ضابطوں کے مطابق  جینوم سکوینسنگ نمونے حاصل کئے جائیں اور کووڈ۔ 19 بندوبست کے لئے  شناخت کئے گئے  ابتدائی انتباہ کے  سنگل  اور آئی این ایس اے سی او جی  کے تحت پہلے ہی قائم کی  گئیں تجربہ گاہوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ  ان کی جانچ کرائی جائے۔ وزیراعظم نے  سکوینسنگ کی کوششوں میں اضافہ کرنے اور  انہیں  مزید وسیع بنیاد پر  عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ  وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں کہ  ریاستی اور ضلعی سطح پر  مناسب بیداری پھیلائی  جائے۔ انہوں نے زیادہ  معاملات والے  کلسٹروں میں  کنٹنمنٹ اور سرگرم نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ  اس وقت  زیادہ معاملات والی ریاستوں کو مطلوبہ  تکنیکی مدد  فراہم کرائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  وینٹی لیشن اور  وائرس کے  ایئر بورن  رویے کے بارے میں بھی بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔

افسروں نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ  وہ نئی فارما سیوٹیکل  مصنوعات کے بارے میں تسہیل کاری  نقطہ نظر پر عمل کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ  مختلف دواؤں کے  خاطر خواہ بفر اسٹاک   کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے  ریاستوں کے ساتھ  تعاون کریں۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ  پیڈیاٹرک  سہولتوں  سمیت میڈیکل انفرا اسٹرکچر کے  کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے  ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

وزیراعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ  پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں  اور وینٹی لیٹرز کے مناسب کام کاج کے سلسلے میں ریاستوں کے ساتھ تعاون کریں۔

میٹنگ میں کابینہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال، داخلہ  سکریٹری ناب اے کے بھلہ، سیکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت )،  سیکریٹری (فارما سیوٹیکلز) جناب  راجیش بھوشن، سیکرٹری (بائیو ٹیکنالوجی) ڈاکٹر راجیش گوکھلے، آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو،  سکریٹری (آیوش) جناب ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری (شہری ترقی) جناب  درگا شنکر مشرا، این ایچ اے کے سی ای او  جناب  آر ایس شرما ، حکومت ہند پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون  کے ساتھ ساتھ  دیگر سینئر  افسروں نے شرکت کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi