نئی دلّی ، 09 اپریل / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری سری ہری چند ٹھاکر کے یومِ پیدائش پر ، ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ جناب مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں سری سری ہری چند ٹھاکر کے یوم پیدائش پر ، ان کے آگے اپنا سر عقیدت سے جھکاتا ہوں ۔ ان کی زندگی اور نظریات بہت سے لوگوں کو قوت بخشتے رہیں گے ۔ انہوں نے تعلیم اور سماجی تفویضِ اختیارات کو بہت زیادہ اہمیت دی ۔ ان کی اقدار کی عکاسی متوا برادری کی رحم دِلی اور ہمدردی کے جذبے سے ہوتی ہے ۔
I bow to the great Sri Sri Harichand Thakur on his Jayanti. His life and ideals continue to give strength to several people. He gave immense importance to education and social empowerment. His values are reflected in the kind and compassionate nature of the Matua Community.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021
وزیر اعظم نے اپنے اوراکنڈی ٹھاکر باڑی کے اپنے دورے کے دوران اپنی حالیہ تقریر بھی شیئر کی ہے ۔ ‘‘ صرف چند ہفتے پہلے میں اوراکنڈی ٹھاکر باڑی میں تھا ۔ میں ہمیشہ ان خوبصورت لمحوں کو یاد رکھوں گا ۔ اوراکنڈی میں اجتماع سے اپنی تقریر شیئر کر رہا ہوں ۔ ’’
Just a few weeks ago, I was at the Orakandi Thakur Bari. I shall always cherish those blessed moments. Sharing my speech at the gathering in Orakandi. https://t.co/n5tdvdqlgN
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021