وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کی کامیابیاں کافی تسلی بخش ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس اسکیم نے نہ صرف ملک کے کروڑوں لوگوں کی علاج کے اخراجات سے متعلق پریشانیوں کو دور کیا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی آسان بنا دیا ہے۔
کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایک ٹویٹ تھریڈ میں بتایا ہے کہ آج ملک میں 5 واں جن اوشدھی دیوس منایا جا رہا ہے۔ اس اسکیم نے ہندوستان کے عام لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست مثبت اثر ڈالا ہے۔ ملک کے 12 لاکھ سے زیادہ شہری جن اوشدھی کیندروں سے روزانہ دوائیں خرید رہے ہیں۔ یہاں دستیاب ادویات بازاری قیمت سے 50فیصد سے 90فیصد تک سستی ہیں۔
مرکزی وزیر کے ٹویٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
“भारतीय जन औषधि परियोजना की उपलब्धियां काफी संतोषप्रद हैं। इससे न केवल इलाज के खर्च को लेकर देश के करोड़ों लोगों की चिंताएं दूर हुई हैं, बल्कि उनका जीवन भी आसान हुआ है।”
भारतीय जन औषधि परियोजना की उपलब्धियां काफी संतोषप्रद हैं। इससे न केवल इलाज के खर्च को लेकर देश के करोड़ों लोगों की चिंताएं दूर हुई हैं, बल्कि उनका जीवन भी आसान हुआ है। https://t.co/pLzDSpCcfp
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2023