وزیر اعظم مودی کو بین الاقوامی تعاون میں بہتری لانے، بھارت کے عوام کی ترقیات کو مہمیز کرنے کے اعتراف میں 2018 کا سیئول امن انعام تفویض کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی کو عالمی اقتصادی نمو بہم پہنچانے اور انسداد بد عنوانی اور سماجی اتحاد کی کوششوں کے توسط سے جمہوریت کی ترقی کو فروغ دینے کے اعتراف میں 2018 کا سیئول امن انعام تفویض کیا گیا۔
سیئول امن انعام کمیٹی نے نادار اور خوشحال کے مابین سماجی اور اقتصادی نابرابری میں تخفیف لانے کے لئے ’مودی نومکس‘ کی ستائش کی۔
سیئول امن انعام کمیٹی نے انسداد بدعنوانی اقدامات اور نوٹ بندی کے توسط سے حکومت کو شفاف بنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی کی پہل قدمیوں کا اعتراف کیا۔
سیئول امن انعام کمیٹی نے سرگرم خارجہ پالیسی کے توسط سے علاقائی اور عالمی امن میں تعاون کے لئے وزیر اعظم مودی کی ستائش کی۔

نئیدہلی۔24؍اکتوبر۔سیئول پیس پرائز کمیٹی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو بین الاقوامی تعاون میں بہتری پیدا کرنے کیلئے ان کی نیک نیت کوششوں ، عالمی معاشی نمو میں اضافہ ، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی معیشت کی نمو میں اضافےکے ذریعے ہندوستانی عوام کی ترقی اور بدعنوانی مخالف اقدامات کے ذریعے جمہوریت کو فروغ دینے کی کوششوں اور سماجی اتحاد کی کوششوں کے اعتراف میں سیئول پیس پرائز 2018 سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوارڈ کمیٹی نے وزیراعظم کو سیئول پیس پرائز 2018 سے نوازتے ہوئے ہندوستان اور عالمی معیشتوں کی نمو کے لئے وزیراعظم کی خدمات اور غریبوں اور دولتمند لوگوں کے درمیان معاشی اور سماجی تفریق کو ختم کرنے کی غرض سے وزیراعظم کے خصوصی طریقہ کار ’’مودی نومکس‘‘ کو بروئے کار لائے جانے کی افادیت کو تسلیم کیا۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے خصوصی مودی نظریات اور مشرق رخ پالیسی کے تحت دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ فعال پالیسی کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے تئیں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ یاد رہے کہ جناب مودی دنیا کے ایسے چودہویں وزیراعظم ہیں جنہیں اس انتہائی باوقار اور بیش قیمت اعزاز سے سرفراز کیا جائیگا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری میں مزید گہرائی پیدا ہونے کی روشنی میں اس انتہائی بیش قیمت عالمی اعزاز کیلئے اظہار ممنونیت کرتے ہوئے اس اعزاز کو قبول کرلیا ہے۔ وزیراعظم کو یہ اعزاز سیئول پیس پرائز فاؤنڈیشن کے ذریعے اتفاق رائے سے طے پانے والے مقام پر پیش کیا جائیگا۔

پس منظر

سیئول پیس پرائز 1990 میں جمہوریہ کوریا کے شہر سیئول میں 24ویں اولمپک کھیلوں کے کامیاب اہتمام کی یادگار کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا بین الاقوامی اجتماع تھا جس میں دنیا بھر کے 160 ملکوں نے حصہ لیکر یکجہتی اور دوستانہ مراسم کو فروغ دیا تھا اور پوری دنیا میں امن اور مفاہمت کا ماحول سازگار کیا تھا۔ سیئول پیس پرائز کے قیام کا مقصد جزائر کوریا کے عوام کی امن عالم کے قیام کے عزم میں استحکام اور رفتار پیدا کرنے اور پوری دنیا میں قیام امن کیلئے جزائر کوریا کے عوام کی تمناؤں میں استحکام پیدا کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔

سیئول پیس پرائز سے ہر دو سال میں ایک بار ان منفرد شخصیات کو نوازا جاتا ہے جنہوں نے بنی نوع انسان کی یکجہتی کے فروغ کے تئیں خدمات اور دنیا کے ممالک کے درمیان مفاہمت اور امن عالم کے قیام کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ ماضی میں جن سرکردہ اور اکابر عالمی شخصیات کو اس باوقار اور معتبر عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے ان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جناب کوفی عنان، جرمنی کی چانسلر محترمہ انجیلا مارکل اور ڈاکٹر وداؤٹ بارڈرز جیسی بین الاقوامی راحت تنظییں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس اعزاز سے نوازے جانے کیلئے ایک سو سے زائد مجوزہ امیدواروں اور پوری دنیا سے موصول ہونےو الی 1300 نامزدگیوں پر گہرائی سے غور وخوض کے بعد ایوارڈ کمیٹی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو سیئول پیس پرائز 2018 کا کامل امیدوار قرار دیتے ہوئے انہیں سیئول پیس پرائز 2018 سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."