نئیدہلی 10 اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں ائیر ہاؤس میں فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے دئے گئے استقبالیہ ’ ایٹ ہوم ‘ میں شرکت کی ۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ’ آئی اے ایف انوویشن ڈسپلے ‘ نامی نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس نمائش کا مقصدجدیدکاری اور بھارت میں بنائے گئے سازوسامان کے ذریعہ خودکفالت حاصل کرنا ہے ۔
وزیر اعظم نے بھارتی فضائیہ کے مارشل جناب ارجن سنگھ کے بارے میں ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔