نئی دہلی، 23 /جنوری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کولکاتہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شریک ہوئے۔ انھوں نے کولکاتہ میں وکٹوریہ میموریل میں ’پراکرم دِوس‘ کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر نیتاجی پر ایک مستقل نمائش اور ایک پروجیکشن میپنگ شو کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم کے ذریعے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیتاجی پر مبنی ایک ثقافتی پروگرام ’’آمرا نوٹون جواوبونیری ڈوٹ‘‘ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام سے قبل وزیر اعظم نے نیتاجی کے تئیں اظہار احترام کے لئے نیتاجی سبھاش بوس کے گھر نیتاجی بھون کا دورہ کیا۔ بعد میں وہ نیشنل لائبریری، کولکاتہ کے لئے روانہ ہوگئے، جہاں ایک بین الاقوامی سیمینار ’’اکیسویں صدی میں نیتاجی سبھاش کی وراثت کا ازسرنو جائزہ‘‘ اور ایک آرٹسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وکٹوریہ میموریل پر پراکرم دِوس تقریب میں حصہ لینے سے قبل فنکاروں اور سیمینار کے شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ماں بھارتی کے اس بہادر سپوت کی جینتی ہے جس نے آزاد بھارت کے خواب کو نئی سمت دی تھی۔ آج وہ دن ہے جب ہم اس شعور کا جشن مناتے ہیں جو غلامی کے اندھیرے سے باہر نکلی تھی اور جس نے ’’میں آزادی کی بھیک نہیں لوں گا، میں اسے حاصل کروں گا‘‘ جیسے الفاظ سے دنیا کی سب سے طاقتور قوت کو چیلنج دیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے نیتاجی کے غیرمعمولی حوصلے اور ان کی بے لوث خدمت کو احترام دینے اور یاد کرنے کے سلسلے میں نیتاجی کے یوم پیدائش 23 جنوری کو ہر سال ’پراکرم دِوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ نیتاجی بھارت کی طاقت اور تحریک کی علامت ہیں۔
وزیر اعظم نے اسے اپنی خوش بختی قرار دیا کہ 2018 میں حکومت نے جزائر انڈمان کا نام نیتاجی سبھاش چندر بوس جزائر کردیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے نیتاجی سے متعلق فائلوں کو حکومت کے ذریعے منظر عام پر لادیا گیا ہے۔ انھوں نے فخر کے ساتھ 26 جنوری کی پریڈ میں آئی این اے ویٹرنس پریڈ کی حصے داری اور آزاد ہند حکومت کی 75ویں سال گرہ کی یاد میں دہلی میں لال قلعہ پر ترنگا لہرانے کا خواب پورا کرنے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے دل کو چھو لینے والے اس سوال، جو انھوں نے ملک سے جانے کا حوصلہ کرنے سے قبل اپنے بھتیجے ششر بوس سے پوچھا تھا، کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آج ہر بھارتی اپنے دل پر اپنا ہاتھ رکھے اور نیتاجی کی موجودگی کو محسوس کرے تو انھیں وہی سوال سنائی دے گا: کیا تم میرے لئے کچھ کروگے؟ یہ کام، یہ ہدف آج بھارت کو خودکفیل بنانے کا ہے۔ ملک کے لوگ، ملک کے ہر خطے کے لوگ، ملک کا ہر شخص اس کا حصہ ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے اشارہ دیا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس غریبی، ناخواندگی، بیماری کو ملک کے سب سے بڑے مسائل میں شمار کرتے تھے۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ غریبی، ناخواندگی، بیماری اور سائنسی مصنوعات کی کمی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سماج کو ان مسائل کے حل کے لئے متحد ہونا ہوگا، ہمیں اس سمت میں مل جل کر کوشش کرنی ہوگی۔
جناب مودی نے کہا کہ نیتاجی سبھاش خودکفیل بھارت کے ساتھ ہی سونار بانگلا کے بھی سب سے بڑے محرک ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک کی آزادی میں نیتاجی نے جو کردار ادا کیا وہی کردار مغربی بنگال کو خودکفیل بھارت کی تعمیر میں ادا کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ خودکفیل بھارت ملک میں خودکفیل بنگال اور سونار بانگلا کے لئے بھی راہ روشن کرے گا۔
आज के ही दिन माँ भारती की गोद में उस वीर सपूत ने जन्म लिया था, जिसने आज़ाद भारत के सपने को नई दिशा दी थी।
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
आज के ही दिन ग़ुलामी के अंधेरे में वो चेतना फूटी थी, जिसने दुनिया की सबसे बड़ी सत्ता के सामने खड़े होकर कहा था, मैं तुमसे आज़ादी मांगूंगा नहीं, छीन लूँगा: PM
देश ने ये तय किया है कि अब हर साल हम नेताजी की जयंती, यानी 23 जनवरी को ‘पराक्रम दिवस’ के रूप में मनाया करेंगे।
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
हमारे नेताजी भारत के पराक्रम की प्रतिमूर्ति भी हैं और प्रेरणा भी हैं: PM
ये मेरा सौभाग्य है कि 2018 में हमने अंडमान के द्वीप का नाम नेताजी सुभाष चंद्र बोस द्वीप रखा।
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
देश की भावना को समझते हुए, नेताजी से जुड़ी फाइलें भी हमारी ही सरकार ने सार्वजनिक कीं।
ये हमारी ही सरकार का सौभाग्य रहा जो 26 जनवरी की परेड के दौरान INA Veterans परेड में शामिल हुए: PM
आज हर भारतीय अपने दिल पर हाथ रखे, नेताजी सुभाष को महसूस करे, तो उसे फिर ये सवाल सुनाई देगा:
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
क्या मेरा एक काम कर सकते हो?
ये काम, ये काज, ये लक्ष्य आज भारत को आत्मनिर्भर बनाने का है।
देश का जन-जन, देश का हर क्षेत्र, देश का हर व्यक्ति इससे जुड़ा है: PM
नेताजी सुभाष चंद्र बोस, गरीबी को, अशिक्षा को, बीमारी को, देश की सबसे बड़ी समस्याओं में गिनते थे।
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
हमारी सबसे बड़ी समस्या गरीबी, अशिक्षा, बीमारी और वैज्ञानिक उत्पादन की कमी है।
इन समस्याओं के समाधान के लिए समाज को मिलकर जुटना होगा, मिलकर प्रयास करना होगा: PM
नेताजी सुभाष, आत्मनिर्भर भारत के सपने के साथ ही सोनार बांग्ला की भी सबसे बड़ी प्रेरणा हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 23, 2021
जो भूमिका नेताजी ने देश की आज़ादी में निभाई थी, वही भूमिका पश्चिम बंगाल को आत्मनिर्भर भारत में निभानी है।
आत्मनिर्भर भारत का नेतृत्व आत्मनिर्भर बंगाल और सोनार बांग्ला को भी करना है: PM