نئی دہلی،26فروری؍ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےآج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2015 ،2016، 2017 اور 2018 کے لئے گاندھی امن انعام پیش کئے۔ تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے با وقار گاندھی امن انعام سے سرفراز کئےگئے لوگوں اور تنظیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعامات اس وقت دیئے جا رہے ہیں جب ہندوستان مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی منا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ باپو کو انتہائی عزیز بھجن ’ ویشنو جن تو ‘ کو 150 ملکوں کے فنکاروں نے گایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اشاریہ ہے کہ دنیا آج بھی گاندھی جی کے افکارکی معنویت کو تسلیم کرتی ہے۔
وزیراعظم نے سووچھتا کےتئیں مہاتما گاندھی کی عہد بستگی کی بات بھی کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی تحریک مہاتما گاندھی کی بصیرت افروز قیادت کے سبب عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی انہوں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نے جن بھاگیداری اور جن آندولن کے دھاروں کو باہم ملا دیا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ہر شخص کے اندر یہ احساس جا گزیں کیاکہ وہ ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنا تعاون دے رہے ہیں۔
Congratulations to all those who have been conferred the prestigious Gandhi Peace Prize.
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2019
The prize is being conferred at a time when India marks the 150th birth anniversary of Mahatma Gandhi: PM @narendramodi
The freedom struggle became a mass movement due to the visionary efforts of Bapu. He merged the streams of Jan Bhagidari and Jan Andolan.
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2019
Bapu instilled a spirit in every person that they are doing something for India's freedom: PM @narendramodi