وزیراعظم نے پولیس فورسز کو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے دوران مزید حساس بنانے اور اسے تربیت دینے کی تجویز پیش کی
وزیراعظم نے ایجنسیوں کے مابین ڈیٹا کے لین دین کو بلارکاوٹ بنانے کے لیے، اعداد و شمار کی بنیاد پر حکمرانی کے قومی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا
وزیراعظم نے ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا
وزیراعظم نے ، فرسودہ فوجداری قوانین میں ترمیم کی سفارش کی؛ انہوں نے جیل سے متعلق اصلاحات کی بھی تجویز رکھی

نئی دلی، 22 جنوری، 2023 / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  21 اور 22 جنوری کو نئی دلی میں پولیس کے ڈائیریکٹرز جنرل / انسپکٹرز جنرل کی 57ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی ۔

وزیراعظم نے پولیس فورس کو ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے دوران مزید حساس بنانے اور تربیت دینے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے ایجنسیوں کے مابین اعداد و شمار کے لین دین کو بلارکاوٹ بنانے کے لیے ، اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی کے قومی فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے تجویز پیش کی کہ ہمیں بایو میٹرک جیسے ، ٹکنالوجیکل طریقہ کار کو مزید فروغ دینا چاہیے اور پولیس کے پیدل گشت جیسے روایتی  نظام کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فرسودہ فوجداری قوانین میں ترمیم اور تمام ریاستوں کی پولیس تنظیموں کے لیے معیارات قائم کرنے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے جیل اصلاحات کی بھی تجویز رکھی تاکہ جیل انتظامیہ میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے افسران کے اکثر و بیشتر دوروں کے ذریعے سرحد اور ساحلی حفاظت کو مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا تاکہ صلاحیتوں اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرایا جائے۔ انہوں نے ڈی جی پی / آئی جی پی کانفرنس کی طرز کو ریاستی اور ضلعی سطحوں پر بھی دوہرانے کے لیے کہا تاکہ ان کی ٹیموں کے مابین ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور بہترین طور طریقے وضع کرنے پر بات چیت کی جائے۔

کانفرنس کا اختتام وزیراعظم کے ہاتھوں ، ممتاز خدمات انجام دینے والوں کے لیے پولیس تمغے تقسیم کیے جانے کے بعد ہوا۔

کانفرنس میں پولیس کے کام کاج اور قومی سکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دہشت گردی سے نمٹنے، شورش اور سائبر سکیورٹی کا مقابلہ کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ ، داخلی امور کے وزرائے مملکت ، قومی سکیورٹی مشیر، مرکزی داخلہ سکریٹری ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور آئی جی پی صاحبان ، پولیس کی مرکزی تنظیموں / مسلح پولیس کی مرکزی فورس کے سربراہان بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ مختلف سطحوں کے 600 سے زیادہ افسران نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کانفرنس میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi