وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر میں آئی دراڑ کے سبب برف کا تودہ کھسکنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دو- دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کو منظوری دی ہے۔
انہوں نے سنگین طور پر زخمی افراد کے لئے 50 ہزار روپے کی رقم کو بھی منظوری دی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کرکے کہا ہے کہ ‘‘وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر میں آئی دراڑ کے سبب برف کا تودہ کھسکنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لئے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دو- دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمی افراد کے لئے 50 ہزار روپے کی مالی مدد کو منظوری دی ہے۔’’
PM @narendramodi has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who have lost their lives due to the tragic avalanche caused by a Glacier breach in Chamoli, Uttrakhand. Rs. 50,000 would be given to those seriously injured.
— PMO India (@PMOIndia) February 7, 2021