نئی دہلی،23/دسمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ روز کیواڈیہ میں ڈی جی پیز/ آئی جی پیز کانفرنس میں قومی یکجہتی کے لیے سالانہ سردار پٹیل ایوارڈ کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی غیر معمولی کوششوں کے لیے دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘سردار پٹیل نے ہندوستان کو ایک کرنے میں اپنی زندگی لگا دی۔ قومی یکجہتی کے لیے سردار پٹیل ایوارڈ، ان کو ایک مناسب خراج عقیدت ہوگا اور اس سے ہندوستان کی ایکتا اور قومی یکجہتی کو فرو غ دینے کے لیے کام کرنے کے واسطے مزید لوگوں کو تحریک ملے گی۔’’
Sardar Patel devoted his life towards unifying India. The Sardar Patel Award for National Integration will be a fitting tribute to him and will inspire more people to work towards furthering India’s unity and national integration.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 23, 2018