وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پاکُر جھارکھنڈ میں ہونے والے بس حادثے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے پرارتھنا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حادثے میں جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا:
’’پاکُر، جھارکھنڈ میں ہونے والے بس حادثے پر مجھے رنج ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے لئے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میری پرارتھنا ہے کہ زخمی جلد سے جلد صحت یا ب ہوں:پی ایم @ نریندر مودی‘‘۔
’’پاکُر ہونے والے حادثے میں جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے‘‘۔
An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives in an accident in Pakur. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 5, 2022