نئی دہلی، 08جنوری، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ نے کل شام ٹیلی فون پر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے 2018 میں بھارت- امریکی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انھوں نے نئے 2+2 ڈائلاگ میکانزم اور اپنی نوعیت کی اولین بھارت ، امریکہ اور جاپانی سہ فریقی سربراہ ملاقات جیسی پیش رفتوں کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دفاع، انسداد دہشت گردی اور علاقائی و عالمی موضوعات پر باہمی تعاون کے سلسلے میں افزوں باہمی تعاون کا بھی مثبت انداز میں ذکر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ 2019 میں بھارت- امریکی باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باہم مل جل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔