نئی دہلی،07جنوری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن نے آج ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سال 2019ء کے لئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر صدر پوتن اور روسی عوام کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی ، جو آج روس میں منایاجارہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال دونوں ملکوں کے دوران خصوصی اور اہم کلیدی شراکت داری میں حاصل کی گئی اہم سنگ میل اور کامیابیوں کی ستائش کی۔ مئی میں سوچی میں وسیع تر کامیاب مذاکرات اور سالانہ سربراہ کانفرنس کے لئے اکتوبر میں نئی دہلی کے صدر پوتن کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات میں جہد کو بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر پوتن نے ستمبر 2019ء میں سالانہ ایسٹرن اکنومک فورم کے لئے دعوت نامے کو دوہرایا۔

دونوں لیڈروں نے دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت کلیدی امور میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بھارت- روس تعاون عالمی نظام میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس لئے دونوں ملک اقوام متحدہ ، برکس، ایس سی او اور دیگر کثیر مقصدی اداروں میں اپنے قریبی صلاح و مشورہ کو جاری رکھیں گے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government