نئی دہلی ،3 ؍جولائی : وزیراعظم جناب نریندرمودی نے تقریبا160نوجوان آئی اے ایس افسران سے گفت وشنید کا اہتما م کیا ،جن کا تعلق 2017کے بیچ سے ہے اورجنھیں حال ہی میں حکومت ہند کے تحت اسسٹنٹ سکریٹری کے طورپرتعینات کیاگیاہے ۔
PM@ نریندرمودی اسسٹنٹ سکریٹریوں ( 2017بیچ کے آئی اے ایس افسران ) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔ وزیراعظم نے افسران کو مسائل کو حل کرنے میں نئی بصیرت ، نئے خیالات اورنئے طریقہ ہائے کاراپنانے کی تلقین کی ۔
گفت وشنید کے دوران افسران نے فیلڈ تربیت کے دوران حاصل کئے گئے اپنے تجربات ساجھاکئے ۔انھوں نے خواہش ظاہرکی کہ ان تجربات کو جوانھوں نے مسوری میں اپنی کلاس روم تربیت کے دوران حاصل کئے ہیں ، ان کا اظہارکریں ۔ جن افسران نے توقعاتی اضلاع میں کام کیاتھا ،انھو ں نے بیان کیاکہ کس طریقے سے حالیہ اقدامات نے ان اضلاع میں بنیاد ی سطح پر کام کیاہے ۔
وزیراعظم نے افسروں کے آئندہ تین مہینے کے اٹیچ منٹ یعنی تعیناتی کو جوحکومت ہند کے تحت ہوگی ، از حد اہم قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ باقاعدہ سوچے سمجھے عمل کاایک حصہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ آپ میں سے ہرایک افسراس مدت میں پالیسی وضع کرنے کے عمل میں اثرانداز ہونے کے موقع کا حامل ہوگا۔
جناب نریندرمودی نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کو حل کرنے میں نئی بصیرت ، نئے خیالات اور نیاطریقہ ہائے کاراپنائیے ۔ انھوں نے کہاکہ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کے کام کاج میں ندرت اور تازگی لائی جائے ۔ تجربے اور تازگی کا امتزاج پورے سسٹم کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ افسران کو جوبھی کام سونپاجائے انھیں اسے تازہ اور شہریوں پرمرتکز تناظرمیں انجام دیناچاہیئے ۔ وزیراعظم نے اس بات پرزوردیاکہ افسران کو مجموعی حل پیش کرنے چاہیئں یعنی جومسائل بھی انھیں سونپاجائیں ان کا حل اجتماعی شکل میں سامنے آناچاہیئے ۔ انھوں نے افسران سے کہاکہ وہ جوبھی کام دہلی میں کریں اسے فیلڈ کے اپنے تجربے سے جوڑیں ۔ وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، وزیراعظم کے دفترکے سینیئر افسران ، عملہ اور تربیت کے محکمے کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

اس موقع پر سردارولبھ بھائی پٹیل کی حیات اورحصولیابیوں پر مشتمل ایک آڈیو ویژوول فلم بھی دکھائی گئی ، واضح رہے کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کو بھارت میں سول سروسز کا معمار خیال کیاجاتاہے ۔